سری لنکا: صحافی کا اغوا اور تشدد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں ایک صحافی کے اغوا اور اس پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے کولمبو میں مظاہرہ کیا۔ فری میڈیا موومنٹ کا کہنا ہے کہ دی نیشن انگریزی اخبار کے ڈپٹی ایڈیٹر کیتھ نوآہر کو جمعرات کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیتھ کو اگلے روز بری طرح تشدد کر کے ان کے گھر کے قریب پھینک دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کی وجہ تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ کے حوالے سے کیتھ کی حکومت کی پر تنقید ہے۔ مظاہرہ کرتے صحافیوں نے کیتھ کی زخمی حالت میں تصویریں اٹھا رکھیں تھی۔ فری میڈیا موومنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کی اور کوئی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ کیتھ کی تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ کے حوالے سے آزادی سے لکھتے اور تجزیے کرتے ہیں۔ اس تنظیم نے مزید کہا کہ یہ واقعہ آزادیِ صحافت پر ضرب ہے۔ سری لنکا کے فوجی ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے صحافی فوج پر تنقید کرتے ہیں لیکن کبھی بھی کسی پر تشدد ہوا نہ کسی کو اغوا کیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں نشست حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کی کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں تامل باغیوں نے جہاز ڈبو دیا10 May, 2008 | آس پاس سری لنکا لڑائی بھاری جانی نقصان24 April, 2008 | آس پاس سری لنکاخود کش حملہ،وزیرہلاک06 April, 2008 | آس پاس کولمبو سٹیشن پر’خودکش‘ دھماکہ03 February, 2008 | آس پاس سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس تامل خفیہ سروس کا سربراہ ہلاک06 January, 2008 | آس پاس کولمبو: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک28 November, 2007 | آس پاس فضائی اڈے پر تمل باغیوں کا حملہ22 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||