عراق: تاریخی نوادرات کی واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں صدام حسین حکومت کے خاتمہ کے فوراً بعد قومی عجائب گھر سے لوٹے گئے نوادرات میں سات سو کے قریب آج ایک تقریب کے دوران عجائب گھر کو لوٹائے گئے ـ مٹی کے برتنوں سے لے کر سونے کے نادر زیورات شام کی حکومت نے عراق کو واپس کئے جو اس نے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے برآمد کئے تھے۔ عراق پر سن دو ہزار تین کے امریکی حملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی افراتفری کے دوران اس عجائب گھر کو لوٹ لیا گیا تھا اور عجائب گھر سے بہت سے تاریخی نوادارات چرا لیئے گئے تھے۔اس لوٹ مار میں کم از کم ایک لاکھ ستر ہزار نوادرات تباہ و برباد ہوگئے ہیں ۔ بہت سے نوادارت کو بازیاب کرا لیا گیا ہے لیکن بہت سوں کا اب بھی کچھ پتہ نہیں۔ ہفتے کے روز کو لوٹائے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کے یہ نوادرات سترہ کریٹوں میں بغداد بذریعہ ہوائی جہاز پہنچائے گئے۔ جس کے بعد اتوار کے روز اسےشامی اور عراقی سرکاری حکام کے لیے کھولا گیا تاہم میوزیم عام لوگوں کے لیے بند رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار تین کے بعد یہ لوٹائے گئے نوادرات کی سب سے بڑی کھیپ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خطے کے باقی ممالک بھی شام کے اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ عراق میں نگران وزیر ثقافت و آثارقدیمہ، محمد عباس العریبی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اردن کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے حکام کو ایک سو پچاس سے زائد نوادرات جلد ازجلد لوٹانے کی ترغیب دے سکیں۔ عراق پرامریکی حملے سے قبل یہ قومی عجائب گھر دنیا میں تاریخی نودارات کا ایک بہت بڑا خزینہ تھا۔اور اس کا ’اشوریہ ہال‘ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جہاں اس دور کے شاہی محل کی پتھر کی سلیں دیواروں کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی چہروں والے دو دیو قامت پروں والے بھینسے اس ہال میں استعدا ہیں۔ عجائب گھر کا یہ ہال سن دو ہزار میں ہونے والی لوٹ مار میں محفوظ رہا تھا کیونکہ اس ہال میں موجود پتھر کے نوادارت اس قدر وزنی اور بڑے تھے کہ انہیں اٹھا کر لیے جانا ممکن نہیں تھا۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے ثقافت، یونیسکو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ بغداد کے میوزیم سے صدام حکومت کے خاتمے کے وقت عجائب گھر سے چوری ہونے والے تقریبا سات ہزار تاریخی نوادرات کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ ان میں تقریبا پچاس نوادرات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ’ نمیبیا کا شیر‘ اور’سمیراین بادشاہ‘ جو سونے اور ہاتھی دانت کی تختیوں پر بنے ہوئے ہیں، بھی اس میں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں کولمبیا میں سستی کا عجائب گھر06 January, 2008 | آس پاس لندن: بیش قیمتی جواہرات کی نمائش02 December, 2007 | آس پاس مچھلی: قرآنی تحریر سے مشابہ نشانات19 May, 2006 | آس پاس جدید اسلامی دنیا آرٹ کے رنگوں میں17 May, 2006 | آس پاس عراق : پندرہ ہزار تاریخی نوادرات لاپتہ01 June, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||