عراق : پندرہ ہزار تاریخی نوادرات لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میوزیم کے انچارج نےکہا ہے کہ صدام حکومت کے خاتمے کے وقت عجائب گھر سے چوری ہونے والے پندرہ ہزار تاریخی نوادرات کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ چوری ہونے والے نوادرات میں’ نمیبیا کا شیر‘ اور’ سمیراین بادشاہ‘ جو سونے اور ہاتھی دانت کی تختیاں پر بنے ہوئے ہیں۔شامل ہیں۔ عجائب گھر کے انچارج ڈونی جارج نے کہا کہ عراق کے کئی پڑوسی ممالک ان نوادارات کی ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے میں مدد دے رہے ہیں لیکن انہوں نے ترکی اور ایران کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عجائب گھر کے انچارج ڈونی جارج نے کہا کہ ایران اور ترکی ان نوادرات کی برامدگی میں مدد نہیں دے رہے ہیں۔ عجائب گھر کے انچارج نے یہ الزامات اردن کے درالخلافہ امان میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے لگائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||