کولمبیا میں سستی کا عجائب گھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولبمیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک ایسے میوزیم کا افتتاح ہوا ہے جو آرام طلبی کی نذر کیا گیا ہے۔ آرام طلبی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی ویژن، جھولے، بستر، صوفے اور ہر وہ چیز رکھی گئی ہے جو کام سے دور رکھتی ہے۔ میوزیم کے قیام کا مقصد چھٹیوں کے موسم میں لوگوں کو سہل پسندی اور اس کے متضاد یعنی ضرورت سے زیادہ کام کرنے کی عادت کے درمیان توازن پیدا کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا جائے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ لیکن میوزیم کا دورہ کرنے کے لیے سستی ترک کرنا ہوگی کیونکہ یہ ایک ہفتے میں بند ہو جائے گا۔ سماجی مسائل بی بی سی کے کولمبیا میں نامہ نگار جرمی میکڈرموٹ کا کہنا ہے کہ ’میوزیم آف لیزینیس‘ یعنی سستی کا عـجائب گھر سٹی حکومت سے قائم کیا ہے جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ میوزیم ان لوگوں میں زیادہ مقبول ہو سکتا ہے جو ٹریفک، دھوئیں اور تیز رفتار زندگی کی وجہ سے اعصابی تناؤ میں مبتلا ہیں۔ میوزیم کیوریٹر مارسیلا ایریٹا کا کہنا تھا ’ہم سستی کو ہمیشہ کام کے دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کے ذریعے لوگوں کو قیلولہ کرنے، بے روزگاری اور وقت کے ضیاع کے احساس جیسے سماجی معاملات پر سوچنے کا موقع دیا جائے۔ | اسی بارے میں عراق کا عجائب کھول دیا گیا14 December, 2007 | آس پاس ’ کام کرنے سے جوڑوں کا درد دور‘07 September, 2007 | نیٹ سائنس شفٹوں میں کام سے کینسر کے خطرہ18 September, 2006 | نیٹ سائنس عجائب گھر سے چوری پر دوگرفتار07 August, 2006 | آس پاس زیادہ کام، ہڈیاں کمزور12 November, 2003 | نیٹ سائنس ’کام پرگیم کھیلنا سود مند ہے‘08 November, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||