BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن: بیش قیمتی جواہرات کی نمائش
ان نادر نمونوں کا انتخاب ان کی خوبصورتی ، اور تاریخی اہمیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے
قدرت کے خزانے کے کچھ نایاب اور نادر نمونے جلد ہی لندن میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں۔

لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی نئی گیلری میں دنیا بھر کے ہیرے جواہرات ،شہابِ ثاقب اور طلائی نمونے نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

میوزیم کے کیوریٹر ایلن ہارٹ نے بتایا کہ ان نادر نمونوں کا انتخاب ان کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔جن میں کان سے برآمد کیا گیا ایک سونے کاٹکڑا اور مختلف رنگوں کے 296 ہیرے جوہرات شامل ہیں۔

مسٹر ہارٹ نے انہیں دنیا کے نادر نمونے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے یہ گیلری اس لیے ڈیزائن کی ہے تاکہ ہم دنیا کے سامنے یہ بیش قیمتی نمونے پیش کر سکیں۔

عاریتاً دیے گئے کچھ انتہائی بیش قیمتی ہیرے بھی اس نمائش کی زینت بنیں گے جن میں سرخ سے لیکر سبز یاقوت بھی شامل ہے۔

ان بیش قیمت ہیرے جواہرات کے خزانے کے مالکان میں سے ایک ایلن برونسٹین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نادر نمونے کسی اندھیرے تحہ خانے میں قید کر کے رکھنے کے لیے نہیں ہوتے جہاں کبھی کبھی صرف چند ہی آنکھیں ہی ان کی چمک دیکھ سکیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں اس خزانے اور اس میں شامل بیش قیمت ہیرے جواہرات سے وابستہ کچھ دلچسپ کہانیوں اور حقائق پر سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔

ان بیش قیمت ہیرے جواہرات میں سے ہر ایک سے ایک کہانی جڑی ہوئی ہے

مسٹر ہارٹ نے بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خزانے کے ہر نمونے کے پیچھے ایک کہانی ہے خواہ وہ تاریخی ہو یا پھر سائنسی اور ثقافتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کے پاس ہیرے جواہرات ہوتے تو ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان خوبصورت پتھروں کا تعلق کہاں سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ قدرت کے بہترین شاہکار ہوتے ہیں۔\’ ان میں سے کچھ چیزیں انمول ہیں ان کی قیمت نہیں لگائی جا سکتی خاص طور پر سائنسی لحاظ سے جن میں سے ایک نادر نمونہ ناکھلا شہابِ ثاقب ہے جوسنہ 1911 میں مصر میں زمین پر گرا تھا۔

اسی بارے میں
حیدرآباد کا فخر
04 February, 2006 | انڈیا
گندھارا نوادرات کی واپسی
08 March, 2007 | پاکستان
امریکہ ماسک واپس کرے: مصر
25 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد