BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 February, 2006, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ ماسک واپس کرے: مصر
سقارا کا اہرام
یہ ماسک انیس سو باون میں سقارا کے اہرام سے دریافت کیا گیا تھا
مصر نے امریکہ کے ایک عجائب گھر سے کہا ہے کہ وہ اس کا تین ہزار سال پرانا ماسک (میت کے چہرے کا قالب) واپس کرے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ اسے کئی دہائیاں پہلے مصری دارالحکومت کے عجائب گھر سے چرایا گیا تھا۔

اس ماسک کا نام ’کا نیفر نیفر‘ کا ماسک ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق انیسویں سلطنت یعنی 1307 سے 1196 قبل مسیح کے زمانے سے ہے۔

مصر کی آثارِ قدیمہ کی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ یہ ماسک انیس سو باون میں قاہرہ کے قریب سقارا کے اہرام سے دریافت کیا گیا تھا۔ خیال ہے کہ بعد میں اسے چرا کے سمگل کیا گیا اور اس طرح یہ انیس سو اٹھانوے میں ’مسوریز سینٹ لوئس آرٹ میوزیم‘ پہنچا۔

مصر کے آثارِ قدیمہ کے سربراہ زاہی ہواس کا کہنا ہے کہ ’ماسک بہت اچھی حالت میں ہے اور یہ کا نیفر نیفر نامی ایک جوان خاتون کے اوپر والے دھڑ پر مشتمل ہے۔ اس میں شیشے کی آنکھیں کندہ کی گئی ہیں، اس کے چہرے پر سونا لگا ہوا ہے اور اس پر نقلی بال بھی لگائے گئے ہیں‘۔

پراسرار گمشدگی
اس ماسک کو انیس سو انسٹھ تک سقارا کے ایک عجائب گھر میں رکھا گیا جہاں سے اسے بعد میں دارالحکومت قاہرہ کے ایک عجائب گھر میں لے جایا گیا۔

اس ماسک کی گمشدگی کی وجوہات میں اس کی نامناسب حفاظت اور غیر معیاری ضابطے جیسی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔ یہ ماسک کئی سال کی گمشدگی کے بعد امریکی منڈی میں ’ظاہر‘ ہوا جہاں اسے انیس سو اٹھانوے میں خریدا گیا۔

سینٹ لوئس آرٹ میوزیم کی ترجمان جینیفر سٹوفیو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ادارے کو مصر کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا ہے کہ ’ہم نے انہیں مزید معلومات کے لیے لکھا ہے۔ ہم اس مسئلے کا حل چاہیں گے کیونکہ ہمارے خیال میں اسے کسی غیر قانونی یا نامناسب طریقے سے حاصل نہیں کیا گیا‘۔

مصر کی آثارِ قدیمہ کی کونسل نے سویٹزرلینڈ کے بیزل میوزیم سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شاہ امین ہوتپ سوئم کے مجسمے کی بائیں آنکھ انہیں واپس کی جائے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اسے لکسر کے ایک مندر سے چرایا گیا تھا۔

اطالوی آثار قدیمہامریکہ سے واپسی
ڈھائی ہزار سال پرانے گلدان کی واپسی
اسی بارے میں
عراق کی لٹی پٹی تاریخ
25 April, 2005 | آس پاس
آچے کی کہانی
14 January, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد