سینکڑوں سال پرانے گلدان کی واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی عجائب گھر نے اطالوی وزارت ثقافت سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اٹلی سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی چھ قدیم اشیا واپس کر دے گا اور ان کے بدلے اٹلی سے اتنی ہی اہمیت کے فن کےنمونے ادھار حاصل کرے گا۔ امریکہ سے اٹلی منتقل ہونے والی چھ قدیم اشیاء نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے پاس ہیں اور ان میں ایک ڈھائی ہزار سال پرانا گلدان بھی شامل ہے۔ اٹلی کے حوالے کیے جانے والے دیگر نوادرات تین سے پانچ قبل مسیح کے بتائے جاتے ہیں جو لاس اینجلس کے جے پال گیٹی عجائب گھر میں تھے اور مبینہ طور پر اٹلی سے چوری کر کے امریکہ پہنچائے گئے تھے۔ اطالوی حکام حالیہ مہینوں میں ملک سے غیر قانونی طور پر باہر بھیجے جانے والے نوادرات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ اٹلی نے گیٹی عجائب گھر کی نگران میرین ٹروُ پر چوری شدہ نوادرات وصول کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔ | اسی بارے میں افغان ورثے کی تلاش29.05.2002 | صفحۂ اول مصرکی قدیم بیئر:جاپان سے03.08.2002 | صفحۂ اول نمرود کے نوادرات بغدادمیں04.07.2003 | صفحۂ اول تاریخ بمباری کی زد میں12.04.2003 | صفحۂ اول تدفین کےقدیم شواہد28.03.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||