غزہ، تین فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین مبینہ فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی شمالی غزہ میں اریز کے سرحدی راستے کے قریب کی گئی۔ اسلامی جہاد اور ایک اور عسکریت پسند گروپ نے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر حملے کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس حملے کی جوابی کارروائی میں ان افراد کو ہلاک کیا۔ اس جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے فائرنک کے علاوہ فضائی حملہ بھی کیا۔ پچھلے دو ہفتوں میں اسرائیل کے زیر کنٹرول سرحدی راستوں پر عسکریت پسندوں نے کئی حملے کیے ہیں۔ جب سے حماس نے صدر محمود عباس اور فلسطینی انتظامیہ سے غزہ کا کنٹرول سنبھالا ہے، اسرائیلی فوج نے سرحد سے بہت کم سامان کو اندر لانے کی اجازت دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسندو کے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے غزہ پر اس طرح کے چھاپے کرتی ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: کراسنگ پوائنٹ پر جھڑپیں19 April, 2008 | آس پاس غزہ:’ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیق ہو‘19 April, 2008 | آس پاس حماس سے حملے بند کرنے کی اپیل18 April, 2008 | آس پاس ’غزہ: پندرہ فلسطینی شہری ہلاک‘16 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی فوج کے تین سپاہی ہلاک16 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||