مشعل مظاہرین کو نیپال کی وارننگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کا کہنا ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ پراولمپکس مشعل کی پریڈ کے دوران بیجنگ مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کوتیار ہے۔ مئی میں اولمپکس مشعل شمالی چین کے تبتی علاقے سے ماؤنٹ ایورسٹ لیجائی جائے گی۔کٹھمنڈو میں بی بی سی کے نامہ نگار چارلس ہیوی لینڈ کا کہنا ہےکہ نیپالاس موقع پر مظاہروں کو روکنے کے لیے پر عزم ہے جن سے چین کے ساتھ اس کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیپال کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق حکام کی ’چین مخالف‘ سرگرمی کو روکنے کے لیے پہلے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے لیکن اگر بات چیت کارگر نہ ہوئی تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ مشعل کے سفر میں اب تک کئی شہروں میں چین مخالف مظاہرے ہو چکے ہیں۔نیپال نے ہمالیہ کے جنوب میں بڑی تعداد میں پولیس اور فوج تعینات کر دی ہے جو تمام کوہ پیما ٹیموں پر نظر رکھیں گی اس کے علاوہ یکم مئی سے دس مئی کے درمیان کسی بھی ٹیم کو ساڑھے سات ہزار میٹر سے اوپر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپال اپنے ایسے ہمسائے ملک کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتا جس کی غیر ملکی اور سفارتی امداد پر وہ انحصار کرتا ہے۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل: تبتیوں کا احتجاج17 April, 2008 | انڈیا دلی میں مشعل کی سخت سکیورٹی 17 April, 2008 | انڈیا اولمپک مشعل کا سفر جاری14 April, 2008 | کھیل مشعل کی تقریب صرف سٹیڈیم میں16 April, 2008 | کھیل انڈیا: اولمپک مشعل ریلے ختم 17 April, 2008 | انڈیا اولمپکس کو کامیاب بنائیں گے: کمیٹی10 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||