BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 April, 2008, 18:14 GMT 23:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انسانی حقوق کو ترجیح ضروری‘

پوپ بینڈکٹ
انسانی حقوق کو ترجیح دینے سے تشدد اور جنگيں ختم ہو سکتے ہیں
عیسائی کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اقوام عالم کی مشترکہ زبان ہونی چاہیے۔

پوپ بینڈکٹ جو آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں جمعہ کی صبح نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

پوپ جان پال کے جانشین کے طور پر منتخب ہونے کے بعد پوپ بینڈکٹ کا اقوام متحدہ یا اس کی جنرل اسبملی سے پہلا خطاب تھا۔ اقوامِ متحدہ کی بانوے رکنی جنرل اسمبلی کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ بینڈکٹ نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک اور تہذیبوں کے درمیان سیاسی اور سماجی اختلافات کی خلیج ختم نہیں تو کم ضرور ہونی چاہیے کیونکہ یہ اختلافات قوموں کو تشدد پر اکساتے ہیں۔

پوپ نے کہا کہ دنیا میں حکومتوں کی ترجیحات انسانی حقوق کو دینے سے تشدد اور جنگيں ختم ہو سکتے ہیں۔ پوپ بینڈکٹ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر انسانی حقوق کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اقوام عالم کی مشترکہ زبان ہونی چاہیے۔

پوپ بینڈکٹ کی اقوامِ متحدہ آمد سے پہلے اور ان کے خطاب کے دوران زبردست حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آئے یہاں تک کہ اقوام متحدہ میں کام کرنے والی پریس کورز سمیت یو این عملے کے ایسے اراکین کو بھی چھٹی دے دی گئي تھی جن کے کام کرنے کا علاقہ پوپ کے دورے کے موقع پر سکیورٹی زون میں آتا تھا۔

پوپ بینڈکٹ اپنے نیویارک کے دورے کے دوران مین ہٹن میں یہودیوں کے مشہور سائناگاگ میں ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔ مقامی امریکی میڈیا کے مطابق، عیسائی کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا ایک مقامی سٹیڈیم میں اتوار کی عبادت کی رہنمائی کریں گے جس میں عیسائیوں کے علاوہ مختلف عقیدوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بہت بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد