BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 April, 2008, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی پادریوں پر پوپ کی تنقید
ترکی میں مسلمانوں کے بارے میں پاپائے روم کے ایک بیان پر بہت ہنگامہ ہوا تھا۔
پاپائے روم بینیڈکٹ سولہویں نے سینیئر امریکی پادریوں یا بشپس کی یہ کہہ کر تنقید کی ہے کہ پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کے معاملات سے نمٹنے میں کبھی کبھی ان کا طریقہ کار بہت خراب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کی ایک وجہ امریکی اقدار کا زوال بھی ہے اور اس بحران پر وہ بہت شرمندہ ہیں۔

پاپائے روم نے، جو امریکہ کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں، امید ظاہر کی کہ آزمائش کی اس گھڑی سے چرچ کو ان برائیوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بھاری خمیازہ
 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سے چرچ کی بدنامی تو ہوئی ہی ہے ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے میں دو ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں

جمعرات کو پاپائے روم واشنگٹن میں ایک دعائیہ تقریب میں حصہ لیں گے جس میں تقریباً پینتالیس ہزار لوگ شرکت کریں گے۔

بدھ کو انہوں نے امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی۔ بدھ کو ان کی اکاسویں سالگرہ بھی تھی۔

جنسی استحصال کے سکینڈل پر پاپائے روم نے اپنے خیالات کا اظہار ایک دعائیہ تقریب میں کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں امریکی بشپ شامل تھے۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سے چرچ کی بدنامی تو ہوئی ہی ہے ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے میں دو ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

پوپ بینیڈکٹ نے کہا کہ وہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیں گے اور بچوں کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والوں کو کسی بھی قیمت پر پادری نہیں بننے دیا جائے گا۔

اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں کیتھولک بشپس کی تنظیم کے سربراہ کارڈینل فرانسس جارج نے کہا تھا کہ اس سکینڈل اور جس غلط انداز میں اس سے نمٹا گیا، اس سے کچھ لوگوں کے عقیدے اور چرچ، دونوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ولی کے مطابق پاپائے روم نے عراق کی جنگ اور امریک میں صدارتی انتخاب کے لیے جاری مہم کا براہراست ذکر کرنے سے گریز کیا۔

صدر بش اور پاپائے روم کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ مشرق وسطی کے تنازعات جلدی اور جامع انداز میں حل کر لیے جائیں گے۔

پاپائے رومغلط مطلب لیا گیا
پاپائے روم کے بیان کا مکمل متن
پوپپوپ: سوانحی خاکہ
پوپ دانشووانہ بحث کو ترجیح دیتے ہیں۔
پوپبین المذاہب ہم آہنگی
’مذہب کبھی بھی نفرت کا آلۂ کار نہیں بن سکتا‘
پوپ بینیڈکٹ پوپ کی میزبانی
پوپ کی میزبانی میں عیسائیت اسلام مذاکرات
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد