امریکہ کی عالمی شبیہہ میں’بہتری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کے ایک سالانہ عالمی سروے کے مطابق اگرچہ عمومی طور پر امریکہ کے بارے میں عالمی رائے عامہ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ دنیا پر امریکی اثر کے بارے میں دنیا بھر کے لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں۔ سنہ 2005 سے ہر برس کیے جانے والے اس سروے میں چونتیس ممالک کے سترہ ہزار افراد سے امریکہ کے بارے میں ان کی رائے دریافت کی گئی۔ اس برس کیے جانے والے سروے کے مطابق ایران، اسرائیل اور پاکستان وہ تین ممالک ہیں جہاں کے باشندوں کی اکثریت امریکہ کے حوالےسے منفی سوچ کی حامل ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق دنیا کے سینتالیس فیصد افراد یہ سوچتے ہیں کہ امریکہ دنیا پر منفی انداز میں اثرانداز ہو رہا ہے جبکہ اس خیال کی نفی کرنے والے افراد کی تعداد پینتیس فیصد ہے۔ گزشتہ برس امریکہ کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی تعداد بتیس فیصد تھی اور 2005 میں شروع کیے جانے والے اس جائزے کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ کے بارے میں مثبت رائے میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق چوّن فیصد ایرانی، باون فیصد اسرائیلی اور پچاس فیصد پاکستانی دنیا پر امریکی اثر کو منفی قرار دیتے ہیں جبکہ امریکہ کو پسند کرنے والے افراد ان ممالک میں بالترتیب بیس، انیس اور اٹھارہ فیصد ہیں۔ اس بار کیے جانے والے سروے میں اسرائیل میں امریکہ کے حوالے سے منفی سوچ کے حامل افراد میں اگرچہ پانچ فیصد کمی ہوئی ہے تاہم پھر بھی اسرائیل ان ممالک میں دوسرے مقام پر ہے جن کے باشندے امریکہ کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں۔ امریکہ کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے والوں میں جرمنی اور جاپان کے چھپن فیصد، یورپی یونین ممالک کے باون فیصد جبکہ فرانس اور برطانیہ کے پچاس فیصد افراد شامل ہیں۔ مثبت شبییہ کے حوالے سے ایک اہم نام چین کا بھی ہے جہاں سنتالیس فیصد افراد دنیا پر امریکی اثر کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ اس سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسر کرٹ والکر نے تسلیم کیا کہ ماضی میں امریکہ کے بارے میں لوگوں کی رائےمنفی رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2003 اور 2004 میں یہ عراق جنگ کی وجہ سے ہوا۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ’ ہر کوئی چاہا جانا پسند کرتا ہے۔ ہم ایک سپر پاور ہیں اور ہم پر دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے لوگ کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں امریکہ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں ’ گرین زون پر حملہ ایران نےکرایا‘25 March, 2008 | آس پاس عراق:4 ہزار امریکی فوجی ہلاک24 March, 2008 | آس پاس ’ایران پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی‘12 March, 2008 | آس پاس امریکہ ایران پرنئی پابندیوں کا حامی 23 February, 2008 | آس پاس بلغراد: امریکی سفارتخانے پرحملہ22 February, 2008 | آس پاس امریکہ: چار چینی جاسوس گرفتار12 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||