طالبان کمانڈر مُلا نقیب اللہ گرفتار؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا نقیب اللہ کو صوبہ ہلمند میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہلمند کے پولیس چیف محمد حسین ایندیوال نے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر مُلا نقیب اللہ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب مزاحمت کارروں نے صوبہ ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین طالبان جنگجؤ ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس افسر بھی زخمی ہوئے۔ فروری میں افغان حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے طالبان کمانڈر ملا نقیب اللہ کو ہلاک کر دیا ہے لیکن طالبان نے اس کی تردید کی تھی۔ اس سے پہلے بھی ملا نقیباللہ کی گرفتاری اور ہلاکت کے بارے میں کئی افواہیں چلی ہیں۔ ملا نقیب اللہ پختون طالبان کمانڈر ہیں جو دو مرتبہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں | اسی بارے میں ’رشوت دیکر طالبان کمانڈر کی رہائی‘09 January, 2008 | آس پاس ہلمند میں ’پچیس طالبان ہلاک‘28 February, 2008 | آس پاس طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ04 February, 2007 | آس پاس دس فیصدافغانستان پر طالبان قابض28 February, 2008 | آس پاس طالبان رہنما ملا داد اللہ ’گرفتار‘19 May, 2006 | آس پاس طالبان کمانڈرگرفتار نہیں ہوئے12 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||