BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 February, 2008, 00:14 GMT 05:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری معاملے پر ’عظیم فتح‘
اہم معاملات میں خامنہ ای کا فیصلہ آخری تصور کیا جاتا ہے
ایران کے اعلیٰ ترین مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام کے معاملے پر عظیم فتح حاصل کی ہے اور اس کارنامے پر انہوں نے صدر احمدی نژاد کی تعریف کی ہے۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں رویہ شفاف ہے تاہم ایران نے کوئی یقینی دہانی نہیں کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔

آئی اے ای اے کو سومروار کو بتایا گیا کہ ایران سن دو ہزار تین کے بعد بھی خفیہ طور پر جوہری ہتھیاروں پر کام کرتا رہا ہے جب امریکہ کہ خفیہ اداروں نے اطلاع دی تھی کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں پر کام بند کر دیا ہے۔

ایران نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جعلی دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور امریکہ واشنگٹن میں ایک اجلاس کرنے والے ہیں جس میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں غور کیا جائےگا۔


مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام پر کام کر رہا ہے۔ تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بجلی پیدا کرنے کے لیے ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی نظام کے تحت جو پیش رفت ہوئی ہے جوہری پروگرام اس کی ایک واضح مثال ہے جس پر ایرانی قوم نے پوری دیانت اور سنجیدگی سے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام ترک کر دینا چاہیے اب کہتے ہیں ایران نے جو بھی پیش رفت کی ہے وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اگر ایران اس پر مزید کام روک دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی پیش رفت ہے اور یہ مستقل مزاجی کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی تھی۔

انہوں نے صدر احمدی نژاد کی تعریف کی اور کہ انہوں مغرب کے ساتھ اس معاملے پر غیر معمولی فہم فراست کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایرانی نظامِ حکومت کے تحت مملکت کے اہم امور میں ایران کے اعلی ترین مذہبی پیشوا کا فیصلہ آخری تصور کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ غیر معمولی طور پر علی خامنہ ای نے صدر کی طرف سے گیس کے شعبے میں ایک مسودہ قانون کو مسترد کر دیا تھا۔

علی خامنہ ای کی طرف سے اس مسودہ قانون کو مسترد کیئے جانے پر خیال کیا جارہا تھا کہ ایران کے اعلی ترین رہنما نے صدر سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

احمدی نژاد نے امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کی دھمکیوں پر کہا تھا کہ ایران پر جتنی بھی پابندیاں عائد کر دی جائیں وہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے نہیں روک سکتیں۔

دعویٰ یا حقیقت!
ایران: تین ہزار سنٹری فیوجز بنانے کا دعویٰ
سعید جلیلیدنیا کی’ کڑی‘ نظر
ایرانی جوہری مذاکرات کار پہلے مِشن پر
سعید جلیلیمزید پابندیاں؟
جوہری مذاکرات ناکام، پابندیوں کا تیسرا مرحلہ
ایک نئی سرد جنگ؟
امریکہ اور ایران میں بڑھتی ہوتی ہوئی خلیج
احمدی نژادایرانی جوہری منصوبہ
روسی ایندھن ملنے پر منصوبہ روکنے کی اپیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد