’سگنل بند کرو ورنہ کھمبے۔۔۔‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغانستان کی موبائل فون کمپنیاں راتوں کو سگنل کی ترسیل بند نہیں کرتیں تو وہ پورے ملک میں نصب ٹیلیفون کے کھمبے تباہ کر دیں گے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجی ٹیلیفون کمپنیوں کے موبائل فون کے لیے ترسیل شدہ سگنلز کی مدد سے ان کے ساتھیوں کا پتہ چلا لیتے ہیں۔ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ نہ صرف ان کمپنیوں کی طرف سے نصب کردہ ٹیلیفون کے کھمبے اڑا دیں گے بلکہ کمپنیوں کے دفاتر کو بھی تباہ کر دیں گے۔ افغانستان میں سنہ دو ہزار ایک میں طالبان کی حکومت ختم ہونے کے بعد موبائل ٹیلیفون متعارف ہوئے تھے۔ طالبان کے ترجمان زیب اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اگر ان کمپنیوں نے تین دن کے اندر اندر (رات کے وقت) سنگلز بند نہ کیے تو طالبان ان کے ٹاور اور ان کے دفتر دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔ طالبان کا مطالبہ ہے کہ وہ چار کمپنیاں جو افغانستان میں موبائل سروس فراہم کرتی ہیں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے لیکر صبح تین بجے تک سگنلز بند رکھیں۔ شدت پسندوں نے ان کمپنیوں کو ماضی میں بھی دھمکیاں دی ہیں اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی اور دیگر افواج کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔ مواصلات کے ماہرین کہتے ہیں کہ امریکی فوج شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیے سیٹلائٹ فون استعمال کرتی ہے نہ کہ موبائل فون اور اسے اس کام کے لیے ان کمپنیوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ | اسی بارے میں قندھار میں دوسرا دھماکہ، 35 ہلاک18 February, 2008 | آس پاس قندھار دھماکہ: کم از کم 80 ہلاک17 February, 2008 | آس پاس نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہے: امریکہ07 February, 2008 | آس پاس ’افغان مشن ناکام ہوا تو حملے ممکن‘07 February, 2008 | آس پاس افغانستان:’ لائحہ عمل بدلنا ہوگا‘31 January, 2008 | آس پاس قندھار کا مُعجزاتی قبرستان18 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||