BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 February, 2008, 02:21 GMT 07:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوسوو میں’یومِ آزادی‘ کی تیاری
پرسٹینا
پرسٹینا کی سڑکوں پر لوگ گاڑیوں کے ہارن بجاتے نکل آئے
اتوار کو ممکنہ طور پر آزادی کے اعلان کے حوالے سے کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں جشن کا سا سماں ہے۔

البانیہ کے جھنڈے لہراتے ہزاروں کوسوون باشندے شہر کی گلیوں میں محوِ رقص ہیں جبکہ جگہ جگہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جار ہا ہے۔

یہ جشن کوسوو کے وزیراعظم ہاشم تھاچی کے اس بیان کے بعد شروع ہوا ہے کہ اتوار’ کوسوو کے شہریوں کی خواہش پر عمل درآمد‘ کے لیے’بڑا دن‘ ہو سکتا ہے۔سنیچر کو جاری کیا جانے والا یہ بیان اب تک کا سب سے واضح اشارہ تھا کہ یہ صوبہ اتوار کو آزادی کا اعلان کر دے گا۔

ہاشم تھاچی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلغراد حکومت کا اثر ختم ہو چکا ہے اور سربیا کی کسی کوشش کا کوسوو میں ہونے والے واقعات پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔

ان کے اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی پرسٹینا کی سڑکوں پر لوگ گاڑیوں کے ہارن بجاتے نکل آئے جبکہ شہر کی گلیاں البانوی موسیقی سےگونجنے لگیں۔ پرسٹینا کی گلیوں میں عوام نے ایسے پوسٹر بھی چسپاں کیے ہیں جن میں کوسوو کی آزادی کی حمایت کرنے پر امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کوسوو کو جلد از جلد آزاد ملک تسلیم کرنے کو تیار ہیں تاہم کوسوو کو سربیا اور روس کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ بلغراد میں ایک ہزار کے قریب سرب باشندوں نے کوسوو کی علیحدگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ہے۔

شہر کی دیواروں پر امریکہ،برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے تشکراتی کلمات لکھے گئے ہیں

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کوسوو میں جشن کے دوران البانوی نژاد اور سرب آبادی والے علاقوں میں گڑبڑ کا اندیشہ ہے۔شمالی کوسوو کے قصبے متروویسا میں نیٹو کی امن فوج نے سربوں اور البانوی باشندوں کو تصادم سے روکنے کے لیے خاردار تاریں بچھا دی ہیں۔نیٹو امن فوج نے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کی فوج البانوی یا سرب جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں تیزی سے کارروائی کرے گی۔

دریں اثناء یورپی یونین نے کوسوو میں دو ہزار ارکان پر مشتمل پولیس اینڈ جسٹس مشن بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ اس مشن کی تعیناتی کا کام آئندہ ہفتے میں شروع ہو جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد