کوسوو کو آزادی دی جائے: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے طے شدہ منصوبے کے مطابق کوسوو کو ’سپروائزڈ‘ آزادی دی جائے۔ وہ البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا ’رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سفارتکاروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے، لیکن حتمی نتیجہ (کوسوو کی) آزادی ہونا چاہیے جبکہ مذاکرات کو غیر معینہ مدت تک پھیلنا بھی نہیں چاہیے‘۔ کوسوو کی آزادی کی مخالفت سربیا اور روس کر رہے ہیں۔ نیٹو افواج کی مداخلت کے بعد سربیا نے کوسوو سے فوجیں واپس بلا لی تھیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس سے (کوسوو کی آزادی) علیحدگی مانگنے والے دوسرے علاقوں کے لیے ایک بری مثال سامنے آئے گی۔ جارج بش پہلے امریکی صدر ہیں جو اپنی مدتِ صدارت کے دوران البانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ تیرانہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر بش کا کہنا ہے کہ انہیں نئی جمہوریتوں کا دورہ کرنا پسند ہے اور انہیں البانیہ میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ کئی دہائیوں پر مشتمل اشتراکی (کمیونسٹ) جبر کے باوجود کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں نسل کشی: سربیا بری،مسلمان مایوس27 February, 2007 | آس پاس ملاشووچ کی تدفین سربیا میں ہوگی15 March, 2006 | آس پاس البانوی ناول نگار بُکر پرائز جیت گئے 04 June, 2005 | آس پاس کوسوو فائرنگ میں تین ہلاک 18 April, 2004 | آس پاس کوسوو: اقوام متحدہ کا عملہ واپس19 March, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||