ملاشووچ کی تدفین سربیا میں ہوگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوگو سلاویہ کے سابق صدر سلوبوڈان ملاشووِچ کے خاندان نے کہا ہے کہ ان کی تدفین سربیا میں ہوگی۔ اس اعلان کے بعد وہ تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں جو ان کی آخری آرامگاہ کی جگہ چننے سے متعلق کی جارہی تھیں۔ ملاشووچ کے قانونی مشیر نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی آخری رسومات بلغراذ میں ادا کی جائیں گی، جہاں ان کی میت بدھ کو متوقع طور پر لائی جائے گی۔ ہیگ میں جنگی جرائم کے ٹرائیبیونل نے ملاشووچ کی موت کے تین دن بعد ان کی میت منگل کو ان کے بیٹے کے سپرد کی تھی۔ اس سے قبل ملاشوچ کے بیٹے مارکوملاشوچ نے سربیائی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے والد کی سربیا میں تدفین کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ چونسٹھ سالہ سابق یوگوسلاویہ رہنما ہیگ کی جیل میں ہلاک ہوئے تھے اور کہا گیا ہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ ملاشووچ کی موت کے بعد سے ان کی سیاسی جماعت اور بلغراد کی مقامی انتظامیہ کے درمیان ان کی تدفین کے سلسلے میں مذاکرات جاری تھے۔ آخری رسومات کے لیئے پہلے انتظامیہ نے جس جگہ کی تجویز پیش کی تھی وہ ملاشو وچ کے خاندان نے یہ کہہ کر رد کردی تھی کہ انہیں آخری رسومات کے لیئے بڑی جگہ درکار ہے۔ ملاشوچ کی بیوہ اور بیٹا روس میں مقیم ہیں۔ مارکو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا ہے۔ پہلے مارکو نے کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے تحفظ کے لیئے اپنے والد کی آخری رسومات ماسکو میں کرنا چاہتے ہیں۔ ملاشوچ کی بیوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سربیا میں ان کے گرفتاری کے احکامات کو واپس لیا جائے۔ ان پر دھوکہ دہی کے کئی الزامات ہیں۔ تاہم ملاسوچ کی سوشلسٹ پارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہےکہ ایک عدالت نے منگل کو ان کی گرفتاری کے وارنٹ روک لیے ہیں۔ لیکن عدالت نے کہا ہے کہ ملاشووچ کی بیوہ کو سربیا پہنچ کر اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا اور 23 مارچ کو بدعنوانی کے مقدمہ میں عدالت میں بھی حاضر ہونا پڑے گا۔ دوسری جانب سربیا کی پولیس بھی ان سے پوچھ گچھ کا ارادہ رکھتی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق سلوبوڈان ملاشووِچ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ تاہم ابھی ٹوکسیکولوجیکل ٹیسٹ مکمل نہیں ہوئے۔ ملاشووِچ نے اپنے ایک خط میں لکھا تھا کہ انہیں ایسی دوائیں دی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے بلڈ پریشر کم رکھنے کے لیے دی جانے والی دوائیں اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ ابھی پوسٹ مارٹم کے حتمی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں تاہم جنگی جرائم کے ٹرائیبیونل کا کہنا ہے کہ ملاشووچ کو ان کی بیماری کے مطابق درست دوائیں ہی دی گئی ہیں۔ | اسی بارے میں میلاشووچ کو دل کا روگ26.07.2002 | صفحۂ اول صدر کی سابق صدر کے خلاف گواہی01.10.2002 | صفحۂ اول سربیائی وزیراعظم کا قتل12.03.2003 | صفحۂ اول بوسنیا: اجتماعی نماز جنازہ31.03.2003 | صفحۂ اول جنگی جرائم کا ملزم گرفتار13.06.2003 | صفحۂ اول بوسنیا:اجتماعی قبر دریافت28.07.2003 | صفحۂ اول مزید نیٹو فوج کوسوو روانہ18 March, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||