’موت دل کا دورہ پڑنے سےہوئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کےٹرائیبونل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سلوبوڈان ملاسووچ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ہالینڈ میں ڈاکٹر سلوبوڈان ملاسووِچ کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یوگوسلاویہ کے سابق صدر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹرائیبونل کی طرف سے ایک اعلان میں کہا گیا کہ ہالینڈ کے ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سلوبوڈان ملاسووچ کی موت دل کا دورہ پڑنے سےہوئی ہے۔ یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبوڈان ملاسووِچ سنیچر کے روز ہیگ کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ ٹرایبونل نے ملاسووچ کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا اور بلغراد کی درخواست پر اس کا ایک سرب ڈاکٹر ملاسووچ کے پوسٹ مارٹم کے وقت وہاں موجود رہنے کی اجازت دی تھی۔ چونسٹھ سالہ ملاسووِچ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹربیونل کے سامنے جنگی جرائم اور نسلی کشی کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ سلوبوڈان ملاسووچ بلڈ پریشر اور اور دِل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ | اسی بارے میں میلاشووچ کو دل کا روگ26.07.2002 | صفحۂ اول صدر کی سابق صدر کے خلاف گواہی01.10.2002 | صفحۂ اول سربیائی وزیراعظم کا قتل12.03.2003 | صفحۂ اول بوسنیا: اجتماعی نماز جنازہ31.03.2003 | صفحۂ اول جنگی جرائم کا ملزم گرفتار13.06.2003 | صفحۂ اول بوسنیا:اجتماعی قبر دریافت28.07.2003 | صفحۂ اول مزید نیٹو فوج کوسوو روانہ18 March, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||