کوسوو فائرنگ میں تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق یوگوسلاویہ کے صوبے کوسوو کی ایک جیل کے نزدیک ایک مسلح جھڑپ میں اقوامِ متحدہ کی پولیس کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی اور ایک اردن کا باشندہ شامل ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق بظاہر لگتا ہے کے تینوں کو عملے کے افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلانا شروع کر دیں اور گولیوں کا یہ تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔ اس فائرنگ میں گیارہ کے قریب دوسرے اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کی کیا وجہ بنی۔ یہ فائرنگ مِٹروچا میں ہوئی۔ یہ وہی جگہ ہے مارچ میں سربوں اور البانوی نژاد باشندوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی تھی۔ تاہم اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ میں کوئی سرب یا البانوی باشندہ ملوث نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے پہلے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی لیکن اقوامِ متحدہ نے اس کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔ سراغ رساں جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام اس صوبے میں 3,000 سے زائد اقوامِ متحدہ کے فوجی موجود ہیں جن کی ذمہ داری صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||