قبائلی علاقے’القاعدہ کی پناہ گاہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے قومی انٹیلیجنس چیف مائیک میکونل کا کہنا ہے کہ افغان سرحد کے ساتھ واقع پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ اور اسلامی شدت پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہیں۔ امریکی کانگریس کے سامنے امریکہ کو درپیش خطرات کا سالانہ جائزہ پیش کرتے ہوئے مائیک میکونل کا کہنا تھا کہ پاکستانی قبائلی علاقے سے القاعدہ کو وہی فوائد حاصل ہو رہے ہیں جو کہ کبھی اسے افغانستان میں اپنے اڈے سے حاصل ہوتے تھے۔ قومی انٹیلیجنس چیف نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ اور اس کے رہنما اسامہ بن لادن کے لیے محفوظ مقام ہیں اور وہیں سے یہ گروہ افغانستان میں سرگرمِ عمل طالبان کی مدد کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیان پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں ایک میزائل حملے میں القاعدہ کے اہم رہنما ابو اللیث الیبی کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ مائیک میکونل نے یہ بھی کہا کہ دہشتگرد اس علاقے کواپنے ایجنٹوں کی تربیت اور پاکستان، مشرقِ وسطٰی، افریقہ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں دہشت گرد حملے کرنے کی قابلیت رکھنے والے ان افراد کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں پاکستانی دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مارے جا چکے ہیں اور عالمی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جتنا کردار پاکستان نے ادا کیا ہے اتنا امریکہ کے کسی دیگر اتحادی نے نہیں کیا۔ تاہم اس موقع پر امریکہ کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل مائیکل میپلز نے کہا کہ پاکستانی فوج قبائلی علاقوں میں سرگرم القاعدہ کے دہشتگردوں کو نقصان پہنچانے یا روکنے میں ناکام رہی ہے جبکہ امریکی فوج کو پاکستانی حکومت اپنی سرزمین میں داخل ہونے والے طالبان کا پیچھا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتی۔ | اسی بارے میں پاکستان ایٹمی اثاثے، مغرب کی تشویش 04 February, 2008 | پاکستان ’ابو اللیث اللیبی کا اپنا گروپ تھا‘01 February, 2008 | پاکستان القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک31 January, 2008 | پاکستان مشرف نے امریکہ کو ’نہ‘ کر دی27 January, 2008 | پاکستان ’امریکہ کی پوست پالیسی ناکام ہے‘24 January, 2008 | پاکستان بینظیرقتل:’القاعدہ، بیت اللہ کا کام‘18 January, 2008 | پاکستان ’امداد بند کرنی ہے تو کوئی اور حلیف ڈھونڈیں‘12 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||