BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 February, 2008, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل خودکش حملہ، ایک ہلاک

غزا پٹی
اسرائیل میں ممکنہ خودکش حملوں کا خطرہ تھا۔ فائل فوٹو
اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونا میں خود کش حملے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دس دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ کہیں حملہ آور مصر کے ذریعے اسرائیل میں داخل تو نہیں ہوئے تھے۔ دو ہفتے قبل غزہ اور مصر کا بارڈر فلسطینی عسکریت پسندوں نے اُڑا دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور دو تھے اور اس سے پہلے کہ دوسرا حملہ آور بھی خودکش حملہ کرتا اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اس حملے کی ذمہ داری فتح گروہ کے حامی الاقصیٰ بریگیڈ نے قبول کی ہے۔

پیر کو ہونے والا خودکش حملہ دیمونا بیس سے چند کلومیٹر دور ہوا۔ دیمونا بیس میں اسرائیل کا خفیہ ایٹمی پلانٹ ہے۔

ایک عینی شاہد نے فوجی ریڈیو کو بتایا ’ایک زوردار دھماکہ ہوا اور لوگ بھاگنا شروع ہو گئے۔میں نے انسانی اجزاء ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھے۔‘

دو ہفتے قبل غزہ اور مصر کی سرحدی باڑ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اُڑا دی تھی اور اس کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی غزہ کی پٹی سے باہر نکل آئے تھے۔ غزہ اور مصر کی سرحد کو اتوار سے دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

 اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کے بعد یہ حملہ ایک فطری عمل تھا۔
حماس ترجمان فوزی برہوم

الاقصیٰ بریگیڈ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بھیجی گئی ایک ای میل میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملہ آور رملہ سے بھیجے ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کے بعد یہ حملہ ایک فطری عمل تھا۔

حماس نے ان تجاویز کو بھی مسترد کردیا کہ اس حملے کے بعد مصر کے ساتھ سرحد کھولنے کے مواقع کم ہو گئے ہیں۔

نوے کی دہائی اور سنہ دو ہزار میں فلسطینی انتفادہ کے دوران اسرائیل میں کئی خودکش حملے ہوئے تھے۔ تاہم سنہ دو ہزار چھ میں صرف دو اور آخری خودکش حملہ جنوری دو ہزار سات میں ہوا تھا۔

پیر کو ہونے والا حملہ امریکہ کی اسرائیل اور فلسطین کی امن معاہدے کی کوششیں شروع ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔

اسی بارے میں
غزہ تاریکی میں ڈوب گیا
20 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد