BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 February, 2008, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: دو دھماکوں میں ستر ہلاک
بغداد میں دھماکے
پولیس اہلکاروں زخمیوں کو پانچ مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا
عراقی دارالحکومت بغداد کے دو مختلف بازاروں میں بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم ستر افراد مارے گئے ہیں۔ گزشتہ برس امریکی فوجیوں کی طرف سے بغداد میں سکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کے بعد سے کسی ایک دن میں بغداد میں دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی یہ سب بڑی تعداد ہے۔

جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب مویشیوں کی ایک مشہور منڈی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ خاتون خود کش حملہ آور کی کارروائی تھی۔

دوسرا دھماکہ اس کے محض بیس منٹ بعد شہر کے مشرقی علاقے کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ برس یکم اگست کو تین کار بم دھماکوں میں اسّی سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

غضیل کے علاقے میں مویشیوں کی منڈی میں کیے جانے والے خود کش حملے میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور اسّی زخمی ہوئے۔ یہ ہفتہ وار مویشی منڈی جمعے کو لگتی ہے اور گزشتہ سال میں دو دھماکے ہونے کے باوجود یہاں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں اور امدادی عملے نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو ریڑھیوں، کاروں اور پِک اپ ٹرکوں میں ڈال کر بغداد کے پانچ مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا۔

دوسرا دھماکہ بغداد کے علاقے جدیدہ میں ہوا جس میں دس افراد ہلاک اور کم سے کم تیس زخمی ہوئے۔

ایک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے ہاں کم سے کم تیس لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔ اہلکار کا کہنا تھا ’ یہاں تباہی پھیلی ہوئی ہے، لاشیں گِنی نہیں جا رہیں۔‘

اسی بارے میں
حملوں میں آٹھ عراقی ہلاک
07 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد