عراق: دھماکے میں چھ امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبے دیالہ میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایک آپریشن کے دوران پیش آیا اور اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ امریکی اور عراقی فوجیوں نے بغداد کے شمالی علاقے میں دیالہ سمیت چار صوبوں میں القاعدہ اور اس کی حمایت یافتہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج نے منگل کو صلاح الدین نامی صوبے میں آپریشن کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ فوجی حکام کے مطابق یہ فوجی ہلکے ہتھیاروں کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق: حملے میں 14 افراد ہلاک01 December, 2007 | آس پاس عراق میں تیس لاشیں برآمد18 November, 2007 | آس پاس امریکہ: عراق جنگ کیخلاف مظاہرے28 October, 2007 | آس پاس امریکی فوجیوں کو چھٹی نہیں20 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||