عراق میں تیس لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس نے سنی اکثریت والے ایک ضلع کے نواح سے تیس ایسے لاشیں برآمد کی ہیں جو بری طرح مسخ ہو چکی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو کم و بیش چھ ماہ قبل ہلاک کیا گیا ہو گا۔ امریکی فوجیوں نے حال ہی میں دورا ضلع کا انتظام سنبھالا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں ایسے سنیوں کی اکثریت تھی جن کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ امریکی افواج کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے دوران برآمد ہونے والی یہ تیسری اجتماعی قبر ہے۔ اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال اور مغبی حصوں میں القاعدہ کے خلاف مہم کے دوران اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔ دریں اثنا امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی اور شمالی عراق میں حملوں کے دوران کم از کم چھ مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے۔ دورا میں لاشیں ایسی عمارتوں سے ملی ہیں جن کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں ’جنگی اخراجات، ڈیڑھ کھرب ڈالر‘14 November, 2007 | آس پاس استنبول: عراقی سکیورٹی پر اجلاس 03 November, 2007 | آس پاس امریکی سفارتکار، عراق جبری تعیناتی 01 November, 2007 | آس پاس ’نجی محافظوں کو تحفظ دیدیا گیا‘30 October, 2007 | آس پاس کربلا عراقیوں کے حوالے کر دیا گیا29 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||