کابل ہوٹل حملہ، ایک گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے حکام نے کہا کہ کابل کے واحد فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنے والے طالبان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے بھیجےگئے ایک گروہ نے پیر کے روز سرینا ہوٹل پر حملہ کیا جس میں ایک امریکی شہری سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان کے حملے کے وقت ناروے کے وزیر خارجہ بھی ہوٹل میں موجود تھے اور انہوں نے ہوٹل تحہ خانے میں چھپ کر جان بچائی۔ افغانستان انٹیلجنس کے سربراہ امراللہ صالح نے صحافیوں کو بتایا تین طالبان جنہوں نے اسلحہ سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھیں انہوں نے ہوٹل پر حملہ کیا۔ ایک حملہ آور ہوٹل کے محافظ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک نے ہوٹل کے اندر اپنے آپکو کو آڑا لیا۔ انہوں نے تیسرے حملہ آور نے کئی لوگوں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپکو کو دھماکے آڑانے سے گریز گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کابل کے سخت سکیورٹی والے علاقے میں واقع سرینا ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی امدادی کارکن اور سفارتکار قیام پزیر ہوتے ہیں۔ حملے کے فوراً بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی ذرائع ابلاغ سے رابطہ کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں کابل، سرینا ہوٹل پر طالبان کا حملہ14 January, 2008 | آس پاس کابل حملہ: عینی شاہد کا بیان15 January, 2008 | آس پاس سولہ افغان پولیس اہلکار ہلاک01 January, 2008 | آس پاس ’افغانستان کوطالبان سے خطرہ‘22 December, 2007 | آس پاس موسیٰ قلعہ پر طالبان کا قبضہ ختم11 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||