کابل، سرینا ہوٹل پر طالبان کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے کابل کے لگژری ہوٹل پر خود کش حملہ کیا ہے جس میں ناروے کے ایک صحافی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس دھماکے میں سات لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ کابل کے سخت سکیورٹی والے علاقے میں واقع سرینا ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی امدادی کارکن اور سفارتکار قیام پزیر ہوتے ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ہوٹل کی لابی میں زوردار دھماکے کے ساتھ فائرنگ کی آواز بھی سنی گئیں اور اسی دوران لابی میں لاشیں گری پڑی تھیں۔ جس وقت ہوٹل میں یہ خود کش حملہ ہوا اسوقت کئی افغان وزیروں کے علاوہ ناروے کے وزیر خارجہ جونس گاہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھے۔ ابھی تک اس حملے میں آٹھ افراد کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی ذرائع ابلاغ سے رابطہ کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے ایک خود کش بمبار اور چار بندوق بردار وہاں بھیجے تھے۔ | اسی بارے میں کابل: فوجیوں کی بس میں دھماکہ29 September, 2007 | آس پاس کابل بس دھماکہ، متعدد فوجی ہلاک29 September, 2007 | آس پاس افغان دھماکہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ06 November, 2007 | آس پاس افغان خود کش حملہ، 40 ہلاک07 November, 2007 | آس پاس افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ ہلاک24 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||