BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 02:36 GMT 07:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل،فلسطین مذاکرات آج شروع
صدر بش
اس سال کے آخر تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جائے گا: صدر بش
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے قیام کے لیے پیر سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے ـ

اس بات کا اعلان گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس نے کیا تھا اور اس کے بعد اس کی تصدیق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی کر دی ہے۔

یہ مذاکرات امریکی صدر جارج بش کے اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں کے دورے کے فوراً بعد ہو رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران صدر بش نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جائے گا جس کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ جب تک تمام بنیادی معاملات حل نہیں ہو جاتے کسی قسم کی ڈیل ہونا ناممکن ہے۔

ان کا اشارہ یروشلم کی طرف ہے۔ فلسطینی چاہتے ہیں کہ یروشلم تقسیم ہو اور مشرقی یروشلم آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق اس وقت مشرقی یروشلم پر اسرائیل قابض ہے۔

اس کے علاوہ صدر محمود عباس سرحدوں کے تعین کے معاملے کو بھی زیر بحث لائیں گے اور یہودی بستیوں کا معاملہ اٹھے گا جو اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں قائم کر رکھی ہیں۔

اسی بارے میں
قبضوں کا سلسلہ بند ہو: بش
11 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد