طالبان ملٹری کمانڈر برخاست | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان رہنماء ملا عمر نے اپنے ایک اہم فوجی کمانڈر منصور داد اللہ کو حکم نہ ماننے پر برخاست کر دیا ہے۔ منصور اپنے بڑے بھائی ملا داد اللہ کی جگہ طالبان کمانڈر بنائے گئے تھے۔ ملا داد اللہ اس سال مئی میں نیٹو افواج کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ افغانستان میں سال دو ہزار ایک سے جاری امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے وہ طالبان کے سب سے بڑے عہدیدار تھے۔ طالبان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ منصور داد اللہ نے کس طرح حکم عدولی کی ہے، تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھی اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق نبھاتے رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’منصور داد اللہ اسلامی ریاست کے قوانین پر عمل نہیں کرتے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔‘ منصور داد اللہ ہلمند، قندھار اور افعانستان کے دوسرے جنوبی صوبوں میں طالبان کی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں طالبان کابل حکومت اور بین الاقوامی افواج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں تشدد میں اضافہ ہوگا:ملا عمر 23 October, 2006 | آس پاس ملا داد اللہ کون ؟19 May, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||