برطانوی اہلکار ملک بدر: افغانستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے دو غیرملکی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ ان سے افغانستان کی قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ان دونوں افراد میں ایک شخص یورپی یونین کے لیے اور دوسرا اقوام متحدہ کے لیے کام کرتا ہے۔ ان میں ایک برطانوی شہری ہے جبکہ دوسرا شخص آئرلینڈ کا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان علیم صدیق نے کہا کہ دونوں افراد کی طالبان سے ملاقات پر افغان حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دونوں افراد نے صوبہ ہلمند میں طالبان سے ملاقات کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے جس کا ازالہ کرلیا جائے گا۔ | اسی بارے میں طالبان کمانڈرگرفتار نہیں ہوئے12 December, 2007 | آس پاس کابل: راکٹ حملہ، پانچ ہلاک 15 December, 2007 | آس پاس بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک17 December, 2007 | آس پاس طالبان حملےمیں 15محافظ ہلاک18 December, 2007 | آس پاس ’افغانستان کوطالبان سے خطرہ‘22 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||