طالبان حملےمیں 15محافظ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کے مطابق فرح صوبے میں طالبان نے ایک امریکی سکیورٹی کمپنی کے لیے کام کرنے والے پندرہ افغان محافظوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فرح صوبے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے امریکی سکیورٹی فورسز پر گھات لگا کے کیئے جانے والے اس حملے میں نو افغان اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے یہ حملے تیل لے جانے والے ان ٹینکروں پر فرح صوبے کے بلا بولک کے ضلع میں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی یو ایس پی آئی کے لیے کام کرنے والے یہ افغان ملک کے مغربی حصہ میں قائم امریکی اڈوں کے لیے تیل لیے جانے والے ٹینکروں کی حفاظت پر معمور تھے۔ پولیس کے ترجمان کرنل سیدو خان نے بتایا کہ پولیس کی کمک علاقے میں بھجوا دی ہے اور علاقے میں طالبان کے ساتھ لڑائی ہو رہی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے لیے رسد لیے جانے والے قافلوں پر طالبان اکثر حملے کرتے رہتے ہیں اور طالبان نے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ | اسی بارے میں بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک17 December, 2007 | آس پاس امن کے لیے افغان خواتین کی دعائیہ تقریبات13 December, 2007 | آس پاس طالبان کمانڈرگرفتار نہیں ہوئے12 December, 2007 | آس پاس افغان فوج تین گنا بڑھ جائے گی03 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||