BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 November, 2007, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی الیکشن: یو ٹیوب پر بحث
ریپبلکن پارٹی کےٹکٹ کی دوڑ میں روڈی جولیانی آگے ہیں
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے خواہشمند نیو یارک کے سابق مئر روڈی جولیانی اور ان کے ایک حریف مٹ رومنی نے امیگریشن کے مسئلے پرگرما گرم بحث میں حصہ لیا ہے جس کے لیے سوال عام لوگوں نے تجویزکیے تھے۔

مٹ رومنی نے سابق مئر پر الزام لگایا کہ غیر قانونی امیگریشن کے سوال پر ان کی پالیسی نرم ہے لیکن جواب میں روڈی جولیانی کا کہنا تھاکہ مٹ رومنی نے خود اپنے محل نما گھر میں غیر قانوی تارکین وطن سے کام لیا ہے۔

اس مباحثے میں آٹھ امیدوار شریک ہوئے جنہوں نے ویڈیو ویب سائٹ یو ٹیوب استعمال کرنے والوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔ یہ بحث سی این این پر دکھائی گئی۔

صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیداوروں کے انتخاب میں اب صرف پینتیس دن باقی رہ گئے ہیں۔

قومی سطح پر تو مسٹر جولیانی آگے ہیں لیکن مٹ کو آئیووا اور نیو ہیمپ شر صوبوں میں سبقت حاصل ہے جہاں سب سے پہلے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بحث میں آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا

غیر قانونی امیگریشن کے سوال پر ریپبلکن ووٹرز میں خاص دلچسپی ہے۔ بہت سے لوگ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ سخت پالیسیوں کے حق میں ہیں اور پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو چھوٹتے ہی اس سوال سے جوجھنا پڑا۔

مسٹر رومنی نے مسٹر جولیانی پر الزام لگایا کہ جب وہ نیو یارک کے مئر تھے تو انہوں نے شہر کو غیر معمولی تارکین وطن کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا میں تبدیل کر دیا تھا۔

اس پر مسٹر جولیانی نے کہا کہ مسٹر رومنی نے خود اپنے گھر میں ایسے لوگوں سے کام کروایا تھا جو ملک میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔ جواب میں مسٹر رومنی نے کہا کہ اگر ہر اس شخص سے، جو ’فنی‘ یا عجیب و غریب انداز میں انگریزی بولتا ہو، اس کے دستاویزات مانگی جائیں، تو یہ بالکل ’غیر امریکی‘ طرز عمل ہوگا۔

امیدواروں سے اسقاط حمل، اسلحے پر کنٹرول اور فوج میں ہم جنسوں کی شمولیت پر بھی سوال پوچھے گئے۔

عراق کی جنگ، اور وہاں امریکی افواج میں حالیہ اضافے کے کٹر حامی سینٹر جان میکین اور عراق کی جنگ کے مخالف ران پال میں بھی ٹکراؤ ہوا۔ جنگ کی مخالف سے مسٹر پال کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور انہیں اپنی انتخابی مہم کے لیے لاکھوں ڈالر کی امداد کے وعدے حاصل ہوئے ہیں۔

مسٹر میکین نے مسٹر پال پر الزام لگایا کہ اپنے موقف سے وہ ان باتوں کو فروغ دے رہے ہیں جن کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم ہوئی تھی۔

جواب میں مسٹر پال نے سینیٹر میکین سے پوچھا:’ بنیادی سوال جو آپکو پوچھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مجھےاپنی انتخابی مہم کے لیے سب سے زیادہ رقم محاذ جنگ پر تعینات فوجیوں سے کیوں ملتی ہے؟

صدر بش اور سینیٹر جارج ایلن ریاست ورجینیا:
ریپبلکن پارٹی کے ایک انتخابی اجلاس میں۔۔۔
 سیاہ فام ڈیموکریٹ امیدوار ہیرولفورڈ جونیئرقدامت پسند ٹینیسی
ریپبلیکن پارٹی کو سیاہ فام امیدوار کا چیلنج
اوہائیواوہائیو:انتخابی نبض
’اوہائیو والے راضی تو سارا امریکہ راضی‘
اسامہ بن لادنضمنی الیکشن
امریکی انتخابات میں اسامہ کا استعمال
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد