’مزاحمت کار متحد ہوں،اسامہ کی اپیل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے منسوب ایک آڈیو پیغام میں عراق میں سرگرم مزاحمت کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں۔ آزادانہ ذرائع سے اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ الجزیرہ ٹی وی پر نشر کیا جانے والے پیغام اسامہ بن لادن کا ہی ہے یا نہیں۔ نیز یہ بات بھی معلوم نہیں ہو سکی کہ یہ پیغام کب ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ’ عقیدہ کی مضبوطی مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہے نہ کہ قبیلے، وطنیت یا کسی تنظیم سے۔ آپ میں سے کچھ ایک فرض میں کوتاہی برت رہے ہیں اور وہ ہے اپنی صفوں میں اتحاد کا قیام۔ آپ تقسیم کے خطرے سے خبردار رہیں۔‘ پیغام میں مزاحمت کار گروپوں کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ’مسلمان منتظر ہیں کہ آپ لوگ ایک پرچم تلے جمع ہو کر نیکی کے علمبردار بنیں‘۔ ریکارڈ شدہ پیغام میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ’ اس مقدس جنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ تاہم ہر کوئی غلطی کر سکتا ہے اور سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی غلطی کا اعتراف کرے‘۔ اسامہ بن لادن کا آخری ٹیپ گزشتہ ماہ بیس ستمبر کو سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کےخلاف اعلانِ جنگ کیا تھا۔ اس سے قبل القاعدہ کے رہنما نے نائن الیون کی چھٹی برسی کے موقع پر بھی ایک پیغام جاری کیا تھا۔ | اسی بارے میں اسامہ سے منسوب مشرف مخالف بیان20 September, 2007 | پاکستان ’القاعدہ ٹوٹنے کے بجائے زیادہ منظم‘11 September, 2007 | آس پاس میڈیا کے ماہر کا پیغام09 September, 2007 | آس پاس اسامہ کی وڈیو کے اقتباسات08 September, 2007 | آس پاس امریکہ اسلام قبول کرلے: اسامہ07 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||