امریکی ایلچی برما کے لیے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برما میں امریکہ کی اعلٰی سفارت کار ملک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گی جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایلچی برما کے اپنے حالیہ دورے کی تفصیل سلامتی کونسل کو بتائیں گے۔ امریکی افسران کے مطابق شاری ولا روز برما کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کر کے وہاں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے خلاف فوج کی خوں ریز کارروائی پر تشویش کا اظہار کریں گی۔ آج اقوامِ متحدہ کے ایلچی ابراھیم گمباری اقوامِ متحدہ کو برما کے اعٰلی فوجی اہلکاروں کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات بتائیں گے۔ اس کارروائی میں ہونے والی ہلاکتوں پرعالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے جس میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سفارت کاروں کو اندیشہ ہے کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور ہزاروں مظاہرین قید میں ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کے ترجمان شان مکامک کا کہنا ہے کہ محترمہ ولا روز برما کی قیادت کو ’واضح پیغام دیں گی‘ کہ وہ یہ کارروائیاں بند کرے اور اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی ملاقات کن رہنماؤں سے ہوگی اور فوجی قیادت ، جس نے انہیں مدعو کیا ہے ان سے کس موضوع پر بات کرنے والی ہے۔ |
اسی بارے میں فوجی حکمرانوں سے ملاقات کی کوشش01 October, 2007 | آس پاس برما: اقوامِ متحدہ ایلچی کی ملاقاتیں30 September, 2007 | آس پاس برما: مظاہرے کم، پابندیاں زیادہ29 September, 2007 | آس پاس برما: نو ہلاکتیں، پابندیاں، مذمت27 September, 2007 | آس پاس برما: مظاہرے، فائرنگ، ہلاکت26 September, 2007 | آس پاس ہزاروں بھکشوؤں کا احتجاجی مظاہرہ24 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||