برما: بدھ راہبوں کا احتجاجی مارچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوجی حکومت کے خلاف تین روز سے جاری مظاہروں کے سلسلے میں سینکڑوں بدھ راہبوں نے برما کے سب سے مقّدس مندر کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد راہبوں کو پہلی مرتبہ شویڈاگون پگوڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ شویڈاگون پگوڈا سابقہ دارالحکومت رنگون کا اہم ترین مقام ہے۔ بدھ کو سینکڑوں راہبوں نے یہاں پہنچنے کے لیے سِتوے، منڈالے اور رنگون کا پیدل سفر کیا۔ گزشتہ دنوں اشیائے صرف کی قیمتوں کے اچانک بڑھنے پر عوام نے ایک ریلی نکالی تھی جسے حکومت نے بذریعہ تشّدد منتشر کیا تھا۔راہبوں کے اس مارچ کا مقصد یہ ہے کہ حکومت عوام سےاس واقعے کی معافی مانگے۔ پچھلے مہینے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے باعث پورے ملک میں عام استعمال کی چیزوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھی تھیں جس کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا تھا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق مارچ کے دوران سادہ لباس میں درجنوں پولیس اہلکاروں نے ویڈیو کیمروں کے ساتھ راہبوں کا تعاقب کیا۔ پگوڈا کو اس موقع پر سادہ لباس میں درجنوں سکیورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا جبکہ پولیس ٹرکوں میں کسی بھی طرح کی انتہائی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے موجود تھی۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اندر جانے کے بعد راہبوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد انہوں نے شہر میں واقع ایک دوسرے پگوڈا کی طرف مارچ شروع کردیا۔ بدھ راہبوں نے اپنے چار ساتھی راہبوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جنہیں منگل کو گرفتار کیاگیا تھا۔ یہ چار راہب منگل کو اس وقت گرفتار کیے گئے جب سکیورٹی اہلکار عوام کو بذریعہ تشّدد منتشر کررہے تھے۔ برما کی بدھ راہب تنظیم کے مقامی گروہ نے تمام ملک کے راہبوں سے کہا ہے کہ وہ فوجی حکومت سے کسی بھی قسم کی امداد قبول نہ کریں۔ بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ راہبوں کا جاری احتجاج حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ بدھ راہبوں کو برما کے معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انیس سو اٹھّاسی میں بڑی سطح پر ہونے والے مظاہروں میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان مظاہروں کو فوجی حکومت نے طاقت کا استعمال کر تے ہوئے دبا دیا تھا۔ | اسی بارے میں 1857 کی جنگ، جہاد یا جنگ آزادی07 September, 2006 | صفحۂ اول سُوچی سے ملاقات06.09.2003 | صفحۂ اول غیر وابستہ ممالک کیا کر رہے ہیں؟16 September, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||