BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 21:49 GMT 02:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایرانی حکومت کارروائیاں بند کرے‘
جارج بش
ایک ہفتے میں خارجہ پالیسی پر صدر بش کی یہ دوسری بڑی تقریر ہے
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکہ کے خلاف لڑنے والے شدت پسندوں کی مدد کرنا بند کر دے۔

نوادا میں سابق امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جارج بش نے ان الزامات کو دہرایا کہ تہران عراق میں شدت پسندوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایرانی حکومت یہ کارروائیاں بند کرے‘۔صدر بش کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فوجی کمانڈروں کو’ایران کی قاتلانہ کارروائیوں‘ سے نمٹنے کی اجازت دی ہے۔

ادھر ایرانی صدر محمود احمد ی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی حاکمیت ناکام ہو رہی ہے اور ایران اس خلاء کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’جلد ہی ہم خطے میں طاقت کا بڑا خلاء دیکھیں گے اور یقیناً ہم اپنے ہمسایہ ممالک، سعودی عرب جیسےعلاقائی دوستوں اور عراقی قوم کے ساتھ مل کر اس خلاء کو پُر کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔

اپنی اس تقریر میں صدر بش نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب پر عراق میں شدت پسندوں کو فنڈ اور اسلحہ فراہم کرانے کا الزام لگایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے رہنما عراق میں اتحادی افواج اور عراقی شہریوں پر حملے کرانے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔

اپنی اس تقریر میں انہوں نے ایران کے جوہری مقاصد پر بھی بات کی جس کے بارے میں تہران کا کہنا ہے کہ وہ صرف بجلی کی پیداوار کے لیے ہیں لیکن امریکہ کا خیال ہے کہ اس اسے ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں خارجہ پالیسی پر صدر بش کی یہ دوسری بڑی تقریر ہے۔ نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ وہ عراق میں مزید فوج بھیجنے کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ بی بی سی کے جسٹن ویب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر بش کی تقریر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وائٹ ہاؤس امریکہ اور ایران کے درمیان موجود حالیہ تناؤ میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد