’پیرو: متاثرہ علاقوں میں افراتفری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں بدھ کو آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں افراتفری پھیل گئی ہے اور لوٹ مار اور پر تشدد واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پیرو کے صدر ایلن گارسیا نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں کیا جائے گا۔ متاثرہ علاقوں میں امن امان قائم رکھنے کے لیے وہاں اضافی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس تباہ ہونے والی ایک جیل کے قیدیوں کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ دریں اثناء امدادی کارکن ملبے سے زندہ بچے جانے والے لوگوں کو اور لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ اب تک پانچ سو سے زائد افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ پسکو شہر میں واقع ایک گرجا گھر کے ملبے سے ایک سو ستائیس لاشیں نکالی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب امدادی ٹیموں کے ذریعے خوراک پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ صدر گارسیا کی بیٹی گیبریلا گارسیا جو دارالحکومت لیما میں جمع ہونے والے سامان کی ترسیل کی نگرانی کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے کیا جا رہا ہے۔
گیبریلا گارسیا کہہ رہی تھیں کہ ہم نہ صرف مکمل تعاون بلکہ اپنا پورا وقت دینے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ہم غیر ملکیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کےقونصل خانوں میں جا کر عطیات دیں، نہ صرف پیسے بلکہ وہ کپڑے، پانی ادھر متاثرہ علاقوں میں لوگ سردی کے باوجود سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ زلزلے کے مزید جھٹکوں کے امکان پیش نظر خوف کی وجہ سے بھی اپنے گھروں کے اندر نہیں جا رہے۔ پسکو شہر کے ایک رہائشی لویس لیورسا جن کا گھر اس زلزلے میں تباہ ہو چکا ہے کہتے ہیں کہ وہ اب اپنے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ’مجھے مرنا ہے اور میرے بچوں نے یہاں زندگی گزارنی ہے۔‘ خورگے بریسنیو کا بیٹا زلزلے کے بعد سے لاپتہ ہے۔ ان کا گھر تباہ ہو چکا ہے۔ بریسینو نے کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں بھی اپنے بیٹے کو تلاش کیا ہے لیکن کوئی خبر نہیں ملی۔ صدر گارسیا نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں اسّی ہزار افراد ایسے ہیں جن کے خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد ہلاک ہوا ہے یا ان افراد کے گھر تباہ ہوئے ہیں۔ انیس سو ستر میں پیرو میں کوہ انڈیز میں زلزلے سے ایک شہر ینگے مٹی کے تودوں کے نیچے دب گیا تھا اور چھیاسٹھ ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں پیرو:پانچ سوہلاک، تین روزہ سوگ17 August, 2007 | آس پاس پیرو زلزلہ: لاشوں کی تلاش جاری16 August, 2007 | آس پاس زلزلے سے جوہری پلانٹ کو نقصان17 July, 2007 | آس پاس چین میں زلزلہ، دو ہلاک03 June, 2007 | آس پاس بحر الکاہل اور جنوبی میں زلزلے25 March, 2007 | آس پاس انڈونیشیا زلزلے میں ستر ہلاک06 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||