’عراق میں مقامی سطح پر پیش رفت‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بُش نے کہا ہے کہ عراق میں مقامی سطح پر جس تیزی سے مثبت سیاسی پیش رفت ہو رہی ہے قومی سطح پر اتنی تیزی سے نہیں ہو رہی۔ ریڈیو پر اپنے ہفتے وار خطاب میں صدر بُش نے کہا کہ عراقی حکومت نے ابھی تک بہت سے اہم معاملوں کو حل نہیں کیا جن میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم، صوبائی انتخابات کا انعقاد اور سابق حکمران جماعت بعث پارٹی کے ارکان کی حکومت میں واپسی سے متعلق قوانین میں اصلاحات کے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراقی رہنماؤں پر زور ڈالتا رہے گا کہ وہ ان اہداف کو حاصل کریں جو انہوں نے طے کیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر جو پیش رفت اور مصالحت ہو رہی ہے امریکیوں کی اس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ جارج بُش نے کہا کہ ایک امریکی سیاستدان نے ایک بار کہا تھا کہ تمام سیاست مقامی ہوتی ہے۔ ’ایک جمہوریت میں قومی سیاست مقامی حقائق کی عکاسی کرتی ہے اور جب عراق میں مقامی آبادیوں کے درمیان مصالحت ہوتی جائے گی تو اس سے بغداد میں بھی مصالحت کے لیے مناسب حالات پیدا ہونگے۔‘ | اسی بارے میں عراق: صدر بش کا مخالفین کو چیلنج14 January, 2007 | آس پاس صحافیوں پر بش انتظامیہ کی تنقید28 June, 2006 | آس پاس ’دنیا وعدے پورے کرے‘18 June, 2006 | آس پاس بش افغانستان کی پیشرفت کے معترف06 August, 2007 | آس پاس ’عراق کو پھر بھی فائدہ پہنچا ہے‘09 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||