BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 August, 2007, 00:34 GMT 05:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امن کیلیےموقع کے استعمال کا وقت‘
کونڈولیزا رائس اور ایہود اولمرت
’حماس کو مذاکرات کے ہر دور سے دور رکھا جائے‘
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہاہے کہ مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کے لیے موقع کے استعمال کا وقت آگیا ہے۔

یروشلم میں اسرائیل کی اپنی ہم منصب زپّی لیونی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ضروری ہے کہ ’محتاط انداز‘ میں کارروائی کی جائے۔اور موقع کا صحیح استعمال کرتے ہوئے پوری تیاری کے ساتھ پیش رفت کی جائے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ زپّی لیونی نے کہا اسرائیل فلسطینی حکومت اور صدر محمود عباس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل ابھی بھی یروشلم کی حیثیت ، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی اور کسی بھی فلسطینی ریاست کے ساتھ مستقبل کی سرحدوں کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں کئی مرتبہ سب سے زیادہ حساس مسائل پر پہلے بات کرنا سمجھداری نہیں ہوتی۔

 جون میں حماس کی جانب سے غزہ پر قبضہ ہونے کے بعد سے امریکہ اور عرب لیگ نے محمودعباس کی ہنگامی حکومت کی حمایت کر کے حماس کو تناہ کرنے کی کوشش کی ہے

اسرائیل کے اپنے دورے کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور صدر شمعون پیریز سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے اپیل کی کہ ’حماس کو مذاکرات کے ہر دور سے دُور رکھا جائے‘۔

غربِ اردن میں کونڈالیزا رائس فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور وزیر اعظم سلام فیاض سے بھی ملاقات کریں گی۔

جون میں حماس کی جانب سے غزہ پر قبضہ ہونے کے بعد سے امریکہ اور عرب لیگ نے محمود عباس کی ہنگامی حکومت کی حمایت کر کے حماس کو تنہا کرنے کی کوشش کی ہے۔

محترمہ رائس نے اسرائیل سے پہلے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا ہے جہاں سعودی وزیر خارجہ نےاس سال امن مذاکرات کے امریکی منصوبے کی حمایت کی اور کہا کہ سعودی عرب بھی ان مذاکرات میں شریک ہوناچاہے گا۔

اسی بارے میں
’خانہ جنگیوں‘ کا امکان
26 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد