BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 July, 2007, 00:13 GMT 05:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرین پرل کا بینک کے خلاف مقدمہ
ڈینیل پرل
ڈینیل پرل وال سٹریٹ جرنل کے لیے کام کرتے تھے
امریکی صحافی ڈینیل پرل کی بیوہ پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک پر مقدمہ دائر کر رہی ہیں اُن کا الزام ہے اس بینک نے سنہ دو ہزار دو میں ڈینیل کے اغوا اور قتل میں کردار ادا کیا ہے۔

میرین پرل نے الزام لگایا ہے کہ حبیب بینک نے ایک اسلامک چیرٹی کو فنڈز ٹرانسفر کیے تھے جو بقول ان کے پرل کی ہلاکت سے جڑی ہوئی ہے۔

عدالت کے دستاویز کے مطابق اس خیراتی ادارے کا ایک ٹرسٹی اس مکان کا مالک ہے جہاں ڈینیل پرل کی لاش ملی تھی۔

ڈینیل پرل شدت پسند گروپ کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔وہ وال سٹریٹ جرنل کے لیے کام کرتے تھے۔

میرین پرل نے جن دوسرے افراد پر مقدمہ کیا ہے ان میں برطانوی نثراد احمد عمر شیخ بھی شامل ہیں جن کو پاکستانی عدالت نے اس اغوا اور قتل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے سزائے موت سنائی ہے۔دیگر تین لوگوں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اُن کی اپیلیں التوا میں ہیں۔

اس کے علاوہ خالد شیخ محمود بھی ہیں جنہیں القاعدہ کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے اور جو اس وقت گوانتا نامو بے میں امریکہ کی قید میں ہے۔

پنٹاگون کے مطابق خالد شیخ محمود نے امریکی صحافی کو قتل کرنے کا جرم قبول کیا ہے ۔

نیو یارک میں عدالت میں جمع کیے گئے دستاویز میں میرین پرل نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں قائم حبیب بینک نے جانتے بوجھتے الرشید ٹرسٹ کی جانب سے پیسے کا لین دین کیا اُن کا کہنا ہے الرشید کا تعلق ایک ’دہشت گرد‘ گروپ سے ہے۔

دستاویز میں غیر متعین ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان دستاویز کےمطابق بینک نے ان لوگوں کی’مدد واعانت‘ کی ہے جنہوں نے ڈینیل پرل کو اغواء اور قتل کرکے ان کی وڈیو ملک بھر میں جاری کی۔

دستاویز میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ویڈیو کا مقصد پرل خاندان کو جذباتی طور پر تباہ کرنا اور امریکی شہریوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔

حبیب بینک کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِ عمل جاری نہیں کیا گیا۔

میرین پرل کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے خاندان ، دوستوں اور پبلک ریکارڈ کے لیے یہ سچ جاننا چاہتی ہوں کہ ڈینیل پرل کے ساتھ کیا ہوا تھا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد