بغداد مارٹر حملہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ بغداد کے گرین زون پر مارٹر حملے میں تین افراد ہلاک اور پچیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عراقی اور فلپائن کا ایک شہری شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بیشتر عراقی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرین زون کے احاطے میں تیس کے قریب راکٹ اور مارٹر گولے داغِےگئے تھے۔ اس علاقے پارلیمان اور سرکاری دفاتر کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتخانے ہیں اور یہ ایک ہائی سکیورٹی علاقہ ہے۔ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کے قریب کے علاقے سے کالا دھواں اٹھتے دیکھا گیا تاہم سفارتخانے کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حملہ وزیر اعظم نوری المالکی کے اس بیان کے ایک ہفتے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شدت پسند پھر سے گرین زون کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ | اسی بارے میں بغداد میں دھماکے، 70 ہلاک12 February, 2007 | آس پاس عراق: ٹرک بم حملہ، 105 ہلاک 07 July, 2007 | آس پاس بغداد: دھماکے میں متعدد ہلاک 26 January, 2007 | آس پاس بغداد، یونیورسٹی میں درجنوں ہلاک16 January, 2007 | آس پاس بغداد میں بم دھماکہ، 13 ہلاک 04 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||