بغداد: دھماکے میں متعدد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں حکام نے کہا ہے کہ پالتو جانوروں کے بازار میں کم سے کم پندرے افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ شہر کے وسط میں واقع اس بازار میں ہوا جہاں کتے، بلیاں، پرندے اور دیگر جانوروں کی خریدو فروخت ہوتی ہے۔ اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ جمعرات کے روز ایک کار بم دھماکے میں چالیس افراد ہلاک اور اسّی زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ ایک کاروباری علاقے میں ہوا تھا۔ مقامی کونسل کے سربراہ نے عراقی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ رات کو دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس نے ایک اور بم دھماکے کی کوشش ناکام بھی بنا دی تھی۔ دھماکے سے پہلے بغداد میں گرین زون میں جہاں سرکاری دفاتر واقع ہیں دو مارٹر حملے ہوئے۔ اس سے قبل جمعرات ہی کو شہر کے دو دیگر بازاروں میں حملوں میں کم سے کم پانچ افراد مارے گئے تھے۔ عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بغداد میں امریکی اور عراقی افواج نے تیس مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حیفہ میں لڑائی کے بعد تیس مزاحمت کاروں کو پکڑا بھی گیا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 130 ہلاک22 January, 2007 | آس پاس ’مزاحمت کاروں کا صفایا ہوگیا ہے‘25 January, 2007 | آس پاس بغداد: گرین زون پر حملہ، 25 ہلاک25 January, 2007 | آس پاس بغداد: حیفہ میں شدید لڑائی24 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||