جانسٹن کی ’دھماکہ خیز مواد‘والی وڈیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کے صحافی ایلن جانسٹن کی ایک نئی وڈیو جاری کی گئی ہے۔ فلم میں جانسٹن کو ایک بیلٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جانسٹن کے بقول دھماکہ خیز مواد والی بیلٹ ہے۔ جانسٹن نے وڈیو میں کہا کہ اگر اس جگہ داخل ہونے کی کسی قسم کی کوشش کی گئی جہاں انہیں رکھا گیا ہے تو انہیں اغوا کرنے والے بیلٹ کو دھماکے سے اڑا دیں گے۔ ایلن جانسٹن کے والد نے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ اس خبر سے شدید پریشان ہوئے ہیں۔ بی بی سی نے اس خبر کو تکلیف دہ کہا ہے۔ بی بی سی نے اور جانسٹن کے اہل خانہ دونوں نے ان کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے جو غزہ کو کنٹرول کرتی ہے کہا ہے کہ وہ جانسٹن کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جانسٹن کے اغوا کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے فلسطین کی تحریک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جون کے شروع میں جانسٹن کی پہلی فلم جاری کی تھی۔ غزہ میں گزشتہ چند سال کے دوران کئی غیرملکی افراد کو اغواء کیا جا چکا ہے جنہیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہا بھی کردیا گیا تاہم کسی بھی غیرملکی فرد کو اتنے طویل عرصے تک قبضے میں نہیں رکھا گیا ہے۔ | اسی بارے میں جانسٹن کا اغواء: سو دن مکمل20 June, 2007 | آس پاس ایلن جانسٹن: رہائی کی خبر پر نظر ہے17 June, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن کے بدلے ابوقتادہ09 May, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن کی سالگرہ17 May, 2007 | آس پاس ایلن جانسٹن کے لیے پھرمظاہرے07 April, 2007 | آس پاس فلسطین: صحافی کے لیے مظاہرے07 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||