ایلن جانسٹن: رہائی کی خبر پر نظر ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کا جائزہ لے رہا ہے کہ مارچ میں غزہ سے اغوا ہونے والے بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسٹن کو شاید رہا کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات میں تہران میں حماس کے ترجمان کے حوالے سے کہا جا رہا کہ ایلن جانسٹن کی رہائی اگلے چند گھنٹوں میں ہونے والی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس کی وجہ صرف ایلن جانسٹن کی سکیورٹی ہو سکتی ہے۔ تہران میں حماس کے ترجمان کے بعد غزہ میں بھی حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگرچہ ایلن کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ نامہ نگار کو کب رہا کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو حماس کے عسکری بازو نے کہا تھا کہ وہ ایلن جانسٹن کی رہائی ممکن بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ایلن جونسٹن کے بدلے ابوقتادہ09 May, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن کی سالگرہ17 May, 2007 | آس پاس ایلن جانسٹن کے لیے پھرمظاہرے07 April, 2007 | آس پاس فلسطین: صحافی کے لیے مظاہرے07 April, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||