BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 June, 2007, 15:50 GMT 20:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہر بات میں رازداری

ایلن کی رہائی کے لیے ایک مظاہرہ
ایلن کے اغوا کو سو دن مکمل ہو چکے ہیں
ایلن کے ساتھ میں نے تقریباً ایک سال کام کیا تھا۔ یہ انہیں مشرق وسطی میں بی بی سی کا نامہ نگار بنائے جانے سے پہلے کی بات ہے۔

اس وقت وہ ورلڈ ٹوڈے فار ساؤتھ ایشیا میں کام کرتے تھے جو جنوب ایشیا کے لیے انگریزی زبان کا پروگرام ہے اور صبح سویرے نشر کیا جاتا ہے۔

بی بی سی میں صحافیوں کو دوسرے شعبوں میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، میں نے ورلڈ ٹوڈے کے لیے درخواست دی اور جب مجھے وہ جاب ملی تو مجھے ایلن جانسٹن کی ٹیم میں رکھا گیا۔

کیونکہ یہ ایک بڑا پروگرام ہے، لہذا اس میں کئی ٹیمیں کام کرتی ہیں۔ چار پانچ لوگوں کی ایک ٹیم ہوتی ہے جن کی ڈیوٹیز بھی ساتھ لگتی ہیں اور ہفتہ وار تعطیل بھی ساتھ ملتی ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ جتنا بھی وقت کام کرتے ہیں، ساتھ ہی رہتے ہیں۔

اس ایک سال میں مجھے ایلن کو قریب سے جاننے اور قریب سے سننے کا موقع ملا۔

ایلن جانسٹن
ہر پیر کو بی بی سی کے ملازمین ایلن کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرتے ہیں

سننے کا اس لیے کہ وہ ایک انتہائی نرم گفتار شخص ہیں، برابر میں بھی بیٹھے ہوں تو کان لگا کر سننا پڑتا ہے کہ کیا کہہ رہے ہیں۔

شروع شروع میں تو مجھے بڑی دشواری ہوتی تھی، ایسا لگتا تھا کہ ایلن کوئی رازداری کی بات کر رہے ہیں، لیکن تھوڑا قریب جاکر سنو تو بات صرف اتنی نکلتی کہ میں کافی لینے جا رہا ہوں، ’ڈو یو نیڈ اینیتھنگ‘ یعنی کیا تمہیں
کچھ منگانا ہے؟

اور میں ہمشیہ جواب میں یہ کہتا کہ ایلن اس میں اتنا چھپانے یا رازداری سے پوچھنے کی کیا بات ہے!

وہ واحد مغربی صحافی ہیں جو غزہ میں مستقل طور پر تعینات تھے۔ انہیں تین سال کے لیے غزہ بھیجا گیا تھا، اور یہ مدت اب ختم ہی ہونے والی تھی کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔ فلسطین میں ان کی تعیناتی کی ایک اہم وجہ یہ تھی کہ وہ عربی زبان جانتے ہیں۔

اور ہاں وہ بہت بزلہ سنج شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ’ سینس آف ٹائمنگ‘ کہہ لیجیے، میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نےکوئی فقرہ کسا ہو، اور ان کے پاس جواب نہ ہو۔

یہاں بش ہاؤس میں صرف اعلی ترین باسز کے پاس اپنے آفس ہوتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے ایک اور جاب کے لیے اپلائی کیا، ایلن کو بتایا تو کہنے لگے کہ میں اور کوئی مدد تو نہیں کر سکتا لیکن انٹرویو کیسےدینا ہے، اس بارے میں مشورہ ضرور دے سکتا ہوں۔

ایلن
ایلن کے اغواکاروں نے ان کی ایک ویڈیو جاری کی تھی

ہم ایک کاریڈار میں جاکر کھڑے ہوگئے۔ باقی بش ہاؤس کی طرح اس تنگ راہداری میں بھی جگہ جگہ دروازے لگے ہوئے ہیں۔ ہم بات کر ہی رہے تھے کہ ہم دونوں کے ساتھ کام کرنے والے کچھ لوگ ادھر سے گزرے۔

معذرت کرتےہوئے بولے:’ ساری، کین وی پاس تھرو یور آفس‘، معاف کیجیے گا، کیا ہم آپ کے آفس سے گزر سکتے ہیں؟

ایلن نے چھوٹتے ہی کہا، اس مرتبہ تو نکل جائیے، لیکن آئندہ ہمارے آفس میں داخل ہوں تو ’پلیز ڈونٹ فورگیٹ ٹو ناک،‘ یعنی دستک دینا مت بھولیے گا۔

ہاں، وہ پوسٹ مجھے نہیں ملی جس کےلیے ایلن مجھے مشورہ دے رہے تھے۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ہو سکتاہے میری ہی کچھ کمی رہی ہو!

بہر حال، ایلن ایک بہت اچھے انسان اور بہت اچھے صحافی ہیں، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ بخیر و عافیت جلدی ہی گھر لوٹ آئیں۔

صحافی احتجاج(فائل فوٹو)آزادی صحافت کا دن
پاکستان میں’چھ صحافی قتل، پچاس اغواء‘
بش مش جتنا نظر آتا ہے . . .
پاکستان میں پریس آزاد ہے لیکن اتنا بھی نہیں
صحافتی آزادیاظہار کی آزادی
پاکستان کا ریکارڈ 149 ملکوں سے خراب
میڈیامیڈیا شکنجے میں
کیا حکومت دباؤ کی تاب نہیں لا پا رہی ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد