BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 June, 2007, 06:22 GMT 11:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان:حملے میں سات بچے ہلاک
امریکی افواج مشرقی صوبے پکتیتا میں
غیر ملکی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
مشرقی افغانستان میں اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس عمارت کے بارے میں خیال ہے کہ اس میں القاعدہ کے افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق اس مدرسے یا مذہبی سکول سے تھا جو اس عمارت میں قائم تھا جس پر حملہ کیا گیا۔

یہ حملہ مشرقی صوبے پکتیتا میں کیا گیا اور اس میں بعض شدت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

کابل میں بی بی سی کے چارلز ہیوی لینڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود بیرونی افواج نے کئی بار کہا ہے کہ شدت پسند عام شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

غیر ملکی افواج کی ان کارروائیوں میں عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ صدر حامد کرزئی نے اتحادی اور نیٹو کی افواج سے بار بار کہا ہے کہ وہ کوشش کریں کہ ان حملوں کا نشانہ عام شہری نہ بنیں۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل ہی کابل میں افغان پولیس کی بس پر ایک بم حملے میں 35 لوگ ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد