کینیڈا: پاکستانی کی ہلاکت پر سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا میں دوتیز رفتار ڈرائیوروں کی غفلت سے ہلاک ہونے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ملزمان کو عدالت نے منگل سزا سنائی ہے۔ چوبیس جنوری سن دو ہزار چھ کی رات ٹورانٹو کے وسطی علاقے ماؤنٹ پلیزنٹ روڈ پر چھیالیس سالہ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور طاہرخان کی ٹیکسی ان دو تیز رفتار ڈرائیوروں کی زد میں آنے کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور مکمل تباہ ہوگئی جس کے نتیجے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کی ٹورانٹو میں واقع ایک عدالت کےجج جان مور نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ان دونوں ملزمان بیس سالہ وانگ پیاؤ دومانی راس اور بیس سالہ الیگزینڈر ریازنوو کوایک ایک برس کے لیے گھر میں نظر بندی اورایک سو پچاس گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں ملزمان پر چار سال تک ڈرائیونگ کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ طاہر خان کی موت ان دونوں ملزمان کی تیز رفتاری اور غفلت سے واقع ہوئی تھی۔ اس برس مارچ میں دونوں ملزمان نے عدالت میں اپنی اپنی تیز رفتاری کی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ طاہر خان کی موت سے اس کے خاندان کو سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ اپنے والدین اور بیوی بچوں کے علاوہ اپنے دیگر رشتہ دار بچوں کی کفالت بھی کر رہے تھے۔ مقامی سٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق طاہر خان کے گھروالے ان ملزمان کی خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کریں گے۔ طاہر خان کا تعلق چکوال کے قریب ایک گاؤں سے تھا اور وہ اپنے خاندان کا واحد سہارا تھے۔ جس دن طاہر خان کی موت واقع ہوئی اس سے ٹھیک تین دن بعد وہ کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے والے تھے۔ان کوکینیڈین شہریت دینے کے معاملے میں صوبے انٹاریو کے اٹارنی جنرل مائیکل برائینٹ غور کر رہے ہیں اور اس بات کا خاصا امکان ہے کہ طاہر خان کو کینیڈین شہریت دی جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کینیڈا آسکیں۔ وہ ٹورانٹو کی ایک ٹیکسی کمپنی ڈائمنڈ کے لیے کام کرتے تھے۔ صوبے انٹاریو کی حکومت نے منگل کو ایک ایسا بل منظور کیا ہے جس کے تحت پولیس کو تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور غفلت برتنے والے ڈرائیوروں کی کاروں کو ضبط کرنے میں آسانی ہوگی۔ | اسی بارے میں امریکہ: پاکستانی ڈرائیور ہلاک24 October, 2006 | آس پاس زندگی لوٹانے والے ٹرک ڈرائیور22 October, 2005 | پاکستان ایشیائی ڈرائیور کے قتل پر سزائیں 21 February, 2007 | آس پاس ایشیائی ڈرائیور کے قتل کا جرم ثابت27 January, 2007 | آس پاس ہمارے بغیر نیو یارک مفلوج: ٹیکسی ڈرائیور06 August, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||