امریکہ: پاکستانی ڈرائیور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کونسلی منافرت کی کارروائی کا نام دیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران جنوب اور مغربی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی نسلی منافرت کے نتیجے میں ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چالیس سالہ مقتول ڈرائیور مشرف بھٹی کے بھائی نے بتایا کہ ان کے بھائی کو کچھ مسلح افراد نے اس وقت ہلاک کیا جو وہ اپنی ملازمت سے چھٹی کے بعد نجی ٹرک میں بیٹھ کر کیلیفورنیا کے علاقے رچمنڈ کی طرف آ رہے تھے۔ مشرف کا تعلق پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے ہے۔ مسلح افراد نے ان کے ٹرک کی ونڈ سکرین پر گولیاں ماریں۔ اس واقعے کے بعد کسی کی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم پولیس نے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ متقول ڈرائیور کے بھائی کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان کے بھائی کے قتل کے پیچھے کیا محرکات تھے تاہم جنوب ایشیائی خاص کر پاکستانی اس ہلاکت کے پیچھے نسلی منافرت کے شبہے کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے قبل بھی ایک شخص کو نسلی منافرت کی بنیاد پر اسی علاقے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔ دونوں واقعات میں تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل چھ بچوں کی ماں اور ایک باپردہ خاتون عالیہ انصاری کو فری مونٹ کےعلاقے میں گولی مار کر اس وقت ہلاک کیا گیا تھا جب وہ اپنے بچوں کو سکول سے لے کر گھر کی طرف آ رہیں تھیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص روہن رام بوکیولا کو لاس اینجلس میں بیس بال کے ڈنڈے سے ہلاک کیا گیا تھا۔ مشرف بھٹی رچمنڈ کے علاقے میں گزشتہ بیس سال سے رہ رہے تھے۔ بی وے علاقے میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک رکن سید اعجاز کا کہنا تھا کہ انہیں اس ہلاکت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ آسیہ انصاری اور مشرف بھٹی کی ہلاکت سے اس علاقے میں آباد جنوب ایشیائی کمیونٹی گہرے صدمے کا شکار ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ نسلی منافرت کو ان ہلاکتوں کی وجہ بیان کرنا درست نہیں ہے۔ متقول ڈرائیور کے بھائی کے بقول پولیس نے انہیں بتایا تھا کہ ایک شخص نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، پولیس کو ٹیلی فون کرکے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ مشرف بھٹی کے قتل کے بارے میں کچھ جانتا ہے۔ | اسی بارے میں ’پروفیسرمعافی مانگیں‘ مسلم تنظیم28 April, 2006 | آس پاس امریکہ کے بیس شہروں میں مظاہرے11 April, 2006 | آس پاس امریکہ: پارٹی کے شرکاء پر گولیاں26 March, 2006 | آس پاس امریکہ کے چار سو ارب پتی22 September, 2006 | آس پاس شام کو امریکہ کا شکریہ12 September, 2006 | آس پاس امریکہ: سکول فائرنگ،3 ہلاک02 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||