بلیئر آج اہم اعلان کریں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
توقع کی جارہی ہے کہ برطانیہ کے وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر آج (جمرات کو) اپنے استعفے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔ ٹونی بلیئر اس وقت تک ملک کے وزیرِ اعظم رہیں گے جب تک ان کی جماعت ان کے متبادل کا چناؤ نہیں کر لیتی۔ اس میں چھ یا سات ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔ بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار جان ڈیوٹ کا کہنا ہے کہ جب ٹونی بلیئر اپنی جماعت کے سینیئر ترین ساتھیوں کو اپنے جانے کی تاریخ بتائیں گے تو یہ ان کے لیے کوئی حیرانی کی بات نہیں ہو گی۔ اگرچہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم کئی مہینوں سے ٹونی بلیئر کے اقتدار سے جانے کا ٹائم ٹیبل بالکل واضح ہے۔ جب وہ اس بات کا اعلان کریں گے کہ وہ لیبر پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہو رہے ہیں تو ان کے جانشین کے لیے مقابلے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ یہ مہم سات ہفتے تک چلے گی، اگرچہ اس وقت تک صرف ایک سنجیدہ امیدوار ہی نظر آ رہے ہیں اور وہ ہیں چانسلر یا وزیرِ خزانہ گورڈن براؤن۔ انتخابی مہم کے دوران ٹونی بلیئر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ ٹونی بلیئر کے سرکاری عملے کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی افق سے غائب ہو جانے کی بجائے اپنے آپ کو مصروف رکھے رہیں گے جن میں غیر ممالک کے دورے بھی شامل ہیں۔ ٹونی بلیئر کے ہاتھ سے اقتدار کی رسی تو آہستہ آہستہ کئی مہینوں سے پھسل رہی ہے لیکن سرکاری اعلان سے اب سرکاری اہلکار اور لیبر پارٹی کے دوسرے اراکین وہ باتیں کھلے عام کر سکیں گے جو وہ پردے کے پیچھے کہہ رہے تھے۔ اور ان میں سرِ فہرست یہ ہے کہ اگلے عام انتخابات سے پہلے ایک نئی اور نوجوان ٹوری قیادت کے سسامنے ٹونی بلیئر کے بعد کی لیبر پارٹی کی ہیئت کیا ہو۔ | اسی بارے میں سال کے اندر عہدہ چھوڑ دوں گا: بلیئر08 September, 2006 | آس پاس ’ایک سال اور مگر تاریخ نہیں‘07 September, 2006 | آس پاس جانے کا وقت بتائیں: بلیئر پر دباؤ06 September, 2006 | آس پاس بلیئر ایک سال اور: قریبی ساتھی06 September, 2006 | آس پاس لیبر پارٹی کو شکست کا سامنا04 May, 2007 | آس پاس عراقی ہتھیار:رپورٹ سامنے لانےکامطالبہ05 May, 2007 | آس پاس ’برطانیہ نے معافی مانگی ہے‘06 April, 2007 | آس پاس عراق: ’خون خرابے کےذمہ دارنہیں‘22 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||