امریکی فوجیوں کے قیام میں توسیع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعیناتی کی مدت کو ایک سال سے بڑھا کر پندرہ ماہ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے نئے رولز کے مطابق عراق اور افغانستان میں تعینات فوجی یا بعد میں تعینات کیے جانے والے فوجی بارہ ماہ کی بجائے پندرہ ماہ بعد وطن واپس جا سکیں گے۔ امریکی فوجی افغانستان اور عراق میں تعیناتی کی مدت پوری کرنے کے جب واپس وطن پہنچیں گے تو ان کو ایک سال تک امریکہ میں ہی تعینات کیا جا سکے گا۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروک کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق رولز میں تبدیلی اس بات کی نشاندی کرتی ہے کہ امریکہ کو عراق اور افغانستان میں اپنے فوجیوں کو تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے نئے رولز بنانے کی ضرورت پڑھ رہی ہے ۔ عراق میں ایک لاکھ پینتالیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی صدر جارج بش میں حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مزید اکیس ہزار مزید فوجی عراق بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کئی ہزار پہلے ہی عراق میں پہنچ چکے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک02 April, 2007 | آس پاس محمودیہ دھماکے میں اٹھارہ ہلاک08 April, 2007 | آس پاس تین امریکیوں سمیت سترہ ہلاک10 April, 2007 | آس پاس ’عراق پالیسی ناقص ہے‘11 April, 2007 | آس پاس چودہ عراقی، عورت بمبار کا نشانہ11 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||